بی جے ڈی کولگا ایک اوربڑا جھٹکا، راجیہ سبھا ایم پی دیباشیش سامنت رائے نے دے دیا استعفیٰ، پارٹی صدرکولکھے خط میں بتائی بتائی بڑی وجہ
نوکرشاہ سے لیڈر بنے دیباشیش سامنت رائے نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کے دوران الزام لگایا کہ پارٹی کے اندر انہیں جان بوجھ کرنظرانداز کیا جا رہا ہے اور نیچا دکھایا جا رہا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب پارٹی کو ان کی خدمات کی کوئی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔
افطار پارٹی اورعید ملن تقریب سے نوین پٹنائک نے بنائی دوری، جانئے بی جے ڈی نے کیوں لیا یہ بڑا فیصلہ؟
اڈیشہ کی اپوزیشن پارٹی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) نے سالانہ افطار پارٹی اور عید ملن تقریب کا انعقاد نہیں کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں ہزاروں بے قصور لوگوں کی جان جانے اورکئی دیگرکی زخمی یا بے گھرہونے کی بات سامنے آئی ہے۔
PM Modi speaks to ailing Naveen Patnaik: وزیراعظم مودی کی نوین پٹنایک سے عیادت، دہلی آنے کی دعوت، بی جے ڈی سربراہ کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
نوین پٹنایک کی عیادت کے لیے اوڈیشہ کے کئی وزراء اور ریاستی کانگریس کے رہنما بھی اسپتال پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ سب نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Naveen Patnaik admitted to hospital: اڈیشہ کے سابق وزیر اعلی نوین پٹنائک کی طبیعت خراب، اسپتال میں کرایا گیا داخل، اسپتال جلد جاری کرے گا ہیلتھ بلیٹن
نوین پٹنائک کی جون کے مہینے میں ممبئی کے ایک اسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوئی تھی۔ وہ سروائیکل آرتھرائٹس میں مبتلا تھے، جس کے لیے 22 جون کو ان کی سرجری ہوئی تھی۔ سرجری کے بعد انہیں 7 جولائی کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا اور 12 جولائی کو وہ بھونیشور واپس آ گئے تھے۔
Conflict over Waqf law in BJD: بی جے ڈی میں وقف قانون پر تنازع، رنیندر پرتاپ سوین نے نوین پٹنائک کو لکھا خط، کہی یہ بات
وقف ایکٹ کو لے کر بی جے ڈی کے موقف نے حال میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ پارٹی کے بعض لیڈران کا خیال ہے کہ پارٹی ہائی کمان کو اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی پارٹی کے اندر ایک دھڑا اسے سیکولرازم کے اصولوں کے خلاف مان رہا ہے۔
Rahul Gandhi’s question on Odisha incident: ’’عام شہری کس سے مدد کی امید رکھے…؟‘‘ اڈیشہ میں فوجی افسر کی منگیتر کے ساتھ بربریت پر راہل گاندھی کا سوال
اڈیشہ کے سابق سی ایم اور بی جے ڈی کے سربراہ نوین پٹنائک نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’بھرت پور تھانے میں فوج کے ایک میجر اور ایک خاتون کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا وہ حیران کن اور سمجھ سے باہر ہے۔ پولیس نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا اس سے ملک کے ضمیر کو جھٹکا لگا ہے۔
Mohan Charan Majhi will be the new CM of Odisha: اوڈیشہ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے موہن ماجھی، بی جے پی کی میٹنگ میں ہوا نئے نام کا اعلان
بی جے پی نے اسمبلی الیکشن میں اوڈیشہ میں شاندار جیت درج کی ہے۔ ریاست کے اگلے وزیراعلیٰ موہن مانجھی کو اراکین اسمبلی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اب وہ وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔
VK Pandian retires from active politics: نوین پٹنائک کے قریبی بی جے ڈی لیڈر پانڈین نے فعال سیاست سے لی ریٹائرمنٹ، اوڈیشہ میں ہار کے بعد لیا بڑا فیصلہ
پانڈین نے کہا کہ وہ سیاست میں صرف "میرے گرو" نوین پٹنائک اور اوڈیشہ کے لوگوں کی مدد کے لیے آئے تھے۔ ان کی کوئی سیاسی خواہش نہیں تھی اس لیے کبھی الیکشن نہیں لڑا۔
Odisha Elections Result 2024: اڈیشہ میں عبرتناک شکست کے بعد بی جے ڈی سربراہ نوین پٹنائک کا پہلا ردعمل، جانئے کیا کہا؟
نوین پٹنائک نے کہا کہ جب میں پہلی بار وزیر اعلیٰ بنے تو اڈیشہ کے 70 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے تھے۔ اب صرف 10 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں۔
Amit Shah targets Naveen Patnaik: نوین بابو کی حکومت جھولےکی حکومت:امت شاہ نے کہا، امت شاہ نے کئی بڑے وعدے بھی کئے
امت شاہ نے کہا، 'وزیراعظم نے ہمیشہ اوڈیا زبان اور ثقافت کے وقار کو بڑھانے کے لیے کام کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ہمارے اڑیشہ کے ایک غریب اور قبائلی خاندان کی بیٹی دروپدی مرمو جی کو صدر بنا کر پورے اڑیشہ کی عزت افزائی کا کام کیا ہے۔





