امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد جنگی سطح پر اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔ نئے نئے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں، جس سے ایک ہلچل والا ماحول امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک تازہ حکم ٹرک ڈرائیورس سے متعلق جاری کیا گیا ہے جس نے ہند نژاد ٹرک ڈرائیورس کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔
امریکہ میں ٹرک ڈرائیورس کے لیے انگریزی جاننا لازمی
خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیا ہے، جس کے تحت امریکہ میں ٹرک ڈرائیورس کے لیے انگریزی جاننا لازمی ہوگا۔ اس لازمیت نے سکھ طبقہ کے درمیان فکر پیدا کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے روزگار میں تفریق پیدا ہو سکتی ہے اور ملازمت میں بے وجہ رکاوٹ بھی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایگزیکٹیو حکم میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ٹرک ڈرائیورس ملک کی معیشت، اس کی سیکورٹی اور امریکی لوگوں کے ذریعہ معاش کی مضبوطی کے لیے یہ قدم ضروری ہے۔
ٹریفک سیکورٹی، زرعی چوکیوں اور کارگو وزن اسٹیشن افسران کے ساتھ بات کرنے میں ہوگی آسانی
پیر کے روز جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ’’انگریزی جاننا، جسے ٹرمپ نے امریکہ کی آفیشیل قومی زبان کی شکل میں نامزد کیا ہے، پیشہ ور ڈرائیورس کے لیے ضروری ہے۔ تاکہ وہ ٹریفک سگنل کو پڑھنے اور سمجھنے میں اہل ہو سکے۔ ساتھ ہی ٹریفک سیکورٹی، سرحدی گشتی فورس، زرعی چوکیوں اور کارگو وزن اسٹیشن افسران کے ساتھ بات کر سکے۔‘‘ اس حکم میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’میری حکومت امریکی ٹرک ڈرائیورس، ڈرائیورس، مسافروں اور دیگر لوگوں کی سیکورٹی کے لیے قانون نافذ کرے گا، جس میں سیکورٹی انفورسمنٹ اصولوں کو برقرار رکھنا بھی شامل ہے، جو یہ یقینی کرتے ہیں کہ کمرشیل گاڑیاں چلانے والا کوئی بھی شخص ہماری قومی زبان انگریزی میں مناسب طریقے سے اہل اور ہنرمند ہو۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

