بریلی تشدد میں شامل ہونے کے الزام میں دو ملزمین کا پولیس نے انکاؤنٹر کیا ہے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے منگل کو ممبئی حملے سے متعلق ایک بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت کی یوپی اے حکومت نے حملے کے بعد بین الاقوامی دباؤ کے سبب پاکستان پرجوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کے اس بیان پر ان کی ہی پارٹی کے لیڈر راشد علوی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چدمبرم 16 سال بعد ایسا بیان کیوں دے رہے ہیں۔ انہوں نے تب استعفیٰ کیوں نہیں دیا تھا۔
راشد علوی نے کہا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ امریکی دباؤ میں کام کررہے تھے۔ ایسے بیان سے بی جے پی کو ہی فائدہ ہوگا۔ پی چدمبرم 16 سال بعد یہ دعویٰ کیوں کررہے ہیں؟ اگر اس وقت وہ متفق نہیں تھے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔ کانگریس کے اندر کئی لوگ پارٹی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایسا ہے جیسے اپنے ہی چراغ سے گھر میں آگ لگ جائے۔
Delhi: On former Union Minister P. Chidambaram’s ‘US stopped from retaliating after 26/11 attacks’ statement, Congress leader Rashid Alvi says, “Does this mean he was working under U.S. pressure? Such a statement will only benefit the BJP. Why is Chidambaram making this claim… pic.twitter.com/nCaeD4pFwG
— IANS (@ians_india) October 1, 2025
پی چدمبرم نے کیا کہا تھا؟
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

