کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو: تصویر: ٹوئٹر)
Jairam Ramesh Slams Ghulam Nabi Azad: سابق مرکزی وزیراورڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈے اے پی) سربراہ غلام نبی آزاد کے راہل گاندھی سے متعلق بیان پربی جے پی نے کانگریس لیڈران کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ اس کے بعد سینئرکانگریس لیڈر جے رام رمیش نے پلٹ وارکیا ہے۔ جے رام رمیش نے غلام نبی آزاد کے کردار پرسوال اٹھایا ہے۔ جے رام رمیش نے الزام لگایا ہے کہ غلام نبی آزاد سرخیوں میں بنے رہنے کے لئے بوکھلاہٹ میں کانگریس کے تئیں بے ہودہ بیان دے رہے ہیں۔
جے رام رمیش کا پورا بیان
جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا، ”ہرگزرتے دن کے ساتھ، غلام نبی آزاد اپنے حقیقی کرداراورمودی جی کے تئیں اپنی وفاداری ظاہرکرتے ہوئے نئی گہرائیوں میں گرتے ہیں۔ کانگریس قیادت پر ان کی قابل مذمت بیان کے ذریعہ سرخیوں میں بنے رہنے کے لئے ان کی مایوسی کو دکھاتے ہیں۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ وہ قابل رحم ہیں۔”
With every passing day, Ghulam Nabi Azad falls to new depths to demonstrate his true character and his loyalty to Mr. Modi. His contemptible statements on the Congress leadership reflect his desperation to remain relevant. I can only say that he is PATHETIC.
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) April 10, 2023
غلام نبی آزاد نے کیا کہا؟
ایک نیوز چینل سے بات چیت کے دوران سابق کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ راہل گاندھی جب بیرون ملک کے دورے پر جاتے ہیں تو وہاں ناپسندیدہ تاجروں سے ملتے ہیں۔ اپنا نام گوتم اڈانی سے جوڑے جانے پر وہ جواب دے رہے تھے۔ دراصل، راہل گاندھی نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں کانگریس چھوڑ چکے کچھ لیڈران کے نام انہوں نے گوتم اڈانی سے جوڑے تھے۔
غلام نبی آزاد نے کہاٗ ”یہ شرمناک ہے۔ راہل گاندھی کہتے ہیں کہ کسی تاجر سے میرے تعلقات کبھی نہیں رہے۔ وہیں، پوری فیملی کے تاجروں سے تعلقات رہے، جس میں وہ بھی شامل ہیں۔ فیملی کا میں بہت احترام کرتا ہوں۔ میں اور کچھ نہیں بولنا چاہتا ہوں، نہیں تو میں 10 مثالیں دے سکتا ہوں، جہاں وہ ملک کے باہر تک جاتے تھے اور ایسے لوگوں سے ملتے تھے جو ناپسندیدہ تاجر ہوتے تھے۔”
-بھارت ایکسپریس