Bharat Express

Assembly Elections Results 2023: اسمبلی انتخابات میں ہار کے بعد کانگریس کو آئی اپوزیشن لیڈران کی یاد، ملیکا ارجن کھڑگے نے 6 دسمبر کو بلائی میٹنگ

اپوزیشن جماعتوں کی یہ میٹنگ پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اورمیزورم کے اسمبلی انتخابات کے بعد اور آج 4 ریاستوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہو رہی ہے۔

دہلی کے سابق اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر یوگا نند شاستری کی کانگریس میں آج واپسی ہوگی۔

Elections Results 2023: کانگریس نے 6 دسمبر کو اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی میٹنگ بلائی ہے۔ کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے دہلی میں اپوزیشن اتحاد کے سبھی اتحادیوں کو ایک میٹنگ کے لئے مدعو کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملیکا ارجن کھڑگے نے مبینہ طور پر دہلی میں ایک میٹنگ کے لئے اتحادیوں کو فون کیا ہے۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس سمیت اتحادی پارٹیوں کو فون کیا اورانہیں میٹنگ کے بارے میں جانکاری دی۔ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کانگریس کی قیادت میں ہندوستان میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا ایک اتحاد ہے۔ اس کی تشکیل 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی قیادت والی حکمران نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) سے مقابلہ کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔

’انڈیا‘ کی تشکیل 2023 میں بنگلورو میں ایک اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے دوران کیا گیا تھا۔ بتایا گیا کہ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی اتحادی جماعتوں کے لیڈران آئندہ لوک سبھا الیکشن کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے 6 دسمبر کو میٹنگ کریں گے۔ یہ میٹنگ 6 دسمبر کی شام کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کے دہلی واقع رہائش گاہ پر ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران ’انڈیا‘ کے اتحادی جماعتوں کے لیڈران کے ذریعہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے بی جے پی سے مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے اوراسے آخری شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی یہ میٹنگ پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اورمیزورم کے اسمبلی انتخابات کے بعد اور آج 4 ریاستوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہو رہی ہے۔ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کا مقابلہ کرنے کے لئے 26 اپوزیشن جماعتوں نے ’انڈیا‘ اتحاد بنایا ہے۔ ’انڈیا‘ اتحاد کی اب تک کی تین میٹنگ پٹنہ، بنگلورواور ممبئی میں ہوچکی ہیں۔ اتحادی جماعتوں کے لیڈران کی گزشتہ دنوں ممبئی میں ہوئی میٹنگ میں اتحاد کے مستقبل کے پروگراموں کا خاکہ تیار کرنے کے لئے 14 رکنی کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کوآرڈی نیشن کمیٹی اپوزیشن اتحاد کے اہم فیصلے لینے والی کمیٹی کے طور پر کام کرے گی۔

  -بھارت ایکسپریس