Bharat Express

Assembly Elections 2023

بی جے پی کی تین مرکزی ریاستوں  راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات جیتنے کے چند دن بعد دگ وجئے  سنگھ نے ای وی ایم کے قابل اعتماد ہونے پر بحث چھیڑ دی ہے۔انہوں نے ایکس پر لکھا کہ چپ والی کسی بھی مشین کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔ میں نے 2003 سے ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کی مخالفت کی ہے۔

مایاوتی نے بی جے پی کی زبردست جیت پر شک ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ملک کی چار ریاستوں میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج یک طرفہ ہونے پر تمام لوگوں کا شکوک و شبہات، حیرانی اور تشویش میں مبتلا ہونا فطری ہے، کیونکہ انتخابات کے پورے ماحول کو دیکھتے ہوئے ،ایسا عجیب و غریب نتیجہ عوام کے لیے حیران کن ہے

پی ایم مودی نے کہا کہ میں ان تمام ریاستوں کے کنبہ کے افراد، خاص طور پر ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور ہمارے نوجوان ووٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے بی جے پی پر اپنی محبت، اعتماد اور آشیرواد کی بارش کی۔

چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ابتدائی نتائج  سامنے آچکے ہیں اور اب تک رجحانوں میں تین ریاستوں کے اندر بی جے پی کی  بھاری جیت ہورہی ہے،جبکہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی نظرآرہی ہے ۔ تمام ایگزٹ پول کو غلط ثابت کرتے ہوئے مدھیہ پردیش ،راجستھان اور چھتیس گڑھ میں  بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوتی نظر آرہی ہے ۔

اپوزیشن جماعتوں کی یہ میٹنگ پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اورمیزورم کے اسمبلی انتخابات کے بعد اور آج 4 ریاستوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہو رہی ہے۔

چار ریاستوں کی ووٹنگ کے ابتدائی رجحانوں میں بی جے پی مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کافی آگے چل رہی ہے جبکہ کانگریس تلنگانہ میں واضح اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں نے تمام ریاستوں میں مضبوطی سے الیکشن لڑا ہے۔ اس کی جھلک انتخابی مہم میں دیکھنے کو ملی۔ مدھیہ پردیش میں 230 اسمبلی سیٹیں ہیں اور تمام سیٹوں پر الیکشن لڑا گیا ہے۔ یہاں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان آمنے سامنے مقابلہ ہے۔

انتخابی ریاست مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے انتخابی نتائج کے اعلان سے پہلے ہی کانگریس نے منصوبہ بندی کرلی ہے۔ اس کے لئے اس نے اپنے لیڈران کو آبزرور نامزد کردیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے درگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ جب آپ دوسروں کو بے وقوف کہتے ہیں تو کیا آپ کو برا نہیں لگتا؟ آپ کو وہی ملے گا جو آپ دوسروں کو دیتے ہیں۔

مدھیہ پردیش کی تمام 230 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ چھتیس گڑھ کے دوسرے مرحلے میں 70 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ آپ کو بتا دیں کہ پہلے مرحلے میں ریاست کی 20 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔