Bharat Express

Assembly Election Result 2023: اکھلیش یادو نے ای وی ایم پر اٹھایا سوال تو مایاوتی نے یکطرفہ نتائج میں اندرونی کھیل کی طرف کیا اشارہ

مایاوتی نے بی جے پی کی زبردست جیت پر شک ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ملک کی چار ریاستوں میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج یک طرفہ ہونے پر تمام لوگوں کا شکوک و شبہات، حیرانی اور تشویش میں مبتلا ہونا فطری ہے، کیونکہ انتخابات کے پورے ماحول کو دیکھتے ہوئے ،ایسا عجیب و غریب نتیجہ عوام کے لیے حیران کن ہے

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں بی جے پی کی کامیابی پر سوال اٹھائے ہیں۔ مایاوتی نے پیر کو ایکس پر پوسٹ کرکے بی جے پی کی زبردست جیت پر شک ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ملک کی چار ریاستوں میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج یک طرفہ ہونے پر تمام لوگوں کا شکوک و شبہات، حیرانی اور تشویش میں مبتلا ہونا فطری ہے، کیونکہ انتخابات کے پورے ماحول کو دیکھتے ہوئے ،ایسا عجیب و غریب نتیجہ عوام کے لیے حیران کن ہے،اور حلق سے اترنا بہت مشکل ہے۔بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ پورے الیکشن کے دوران ماحول بالکل مختلف اور قریبی لڑائی کی طرح دلچسپ تھا، لیکن انتخابی نتیجہ اس سے بالکل مختلف ہونا اور مکمل طور پر یک طرفہ ہونا ایک ایسا پراسرار معاملہ ہے جس پر سنجیدہ سوچ اور اس کا حل ضروری ہے۔ لوگوں کی نبض کو سمجھنے میں ایک بڑی  غلطی انتخابی بحث کا نیا موضوع ہے۔سابق سی ایم نے کہا کہ بی ایس پی کے تمام لوگوں نے پورے تن من دھن کے ساتھ یہ الیکشن لڑا، جس سے ماحول میں نئی ​​جان آگئی، لیکن ایسے عجیب و غریب نتائج سے انہیں مایوس نہیں ہونا چاہئے، بلکہ انتہائی قابل احترام بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ کی زندگی کی جدوجہد سے تحریک لے کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہنا ہے۔

ادھر دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے رہنما اور یوپی کے سابق سی ایم اکھلیش یادو نے مدھیہ پردیش انتخابات میں شکست پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے ایک بار پھر اپنے اشاروں میں شکست کا الزام ای وی ایم پر لگادیاہے۔ اکھلیش یادو نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے کرائے جائیں۔وارانسی میں اکھلیش نے کہا کہ ہم مایوس نہیں ہیں، جمہوریت میں ایسے نتائج آتے ہیں۔ ابھی بھی بہت سے لوگ ہیں جن کی امیدیں ٹوٹ چکی ہیں۔ لیکن لڑائی طویل ہے۔ آنے والے وقت میں نتائج مختلف ہوں گے۔ای وی ایم پر سوال اٹھاتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بیلٹ پیپر کو اپنانا چاہیے۔ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں ایک ماہ کے لیے الیکشن ہوتے ہیں، اگر امریکہ جیسا ملک ایک مہینے تک گنتی کرائے تو آپ کو کس بات کی جلدی ہے؟ جمہوریت اور آئین کو بچانا ملک کی اولین ترجیح ہے۔اتحاد کے معاملے پر اکھلیش نے کہا کہ جہاں پارٹی مضبوط ہے، دوسری پارٹیوں کو اس کی مدد کرنی چاہیے۔ آنے والے الیکشن میں یہ نعرہ لگے گا، ہر گھر بے روزگار، کب ملے گا روزگار؟

بھارت ایکسپریس۔