Bharat Express

Assembly by election

بی ایس پی عام طور پر بہت کم ضمنی انتخابات لڑتی ہے۔ مایاوتی خود انتخابی مہم میں نہیں جاتی جہاں بی ایس پی لڑتی ہے۔ غالباً یہ پہلا موقع ہو گا کہ وہ ضمنی انتخاب میں مہم چلائیں گی۔ حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں بی ایس پی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔

ضمنی انتخاب کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا کہ کمیشن نے ضمنی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔

مایاوتی نے بی جے پی کی زبردست جیت پر شک ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ملک کی چار ریاستوں میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج یک طرفہ ہونے پر تمام لوگوں کا شکوک و شبہات، حیرانی اور تشویش میں مبتلا ہونا فطری ہے، کیونکہ انتخابات کے پورے ماحول کو دیکھتے ہوئے ،ایسا عجیب و غریب نتیجہ عوام کے لیے حیران کن ہے

چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ابتدائی نتائج  سامنے آچکے ہیں اور اب تک رجحانوں میں تین ریاستوں کے اندر بی جے پی کی  بھاری جیت ہورہی ہے،جبکہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی نظرآرہی ہے ۔ تمام ایگزٹ پول کو غلط ثابت کرتے ہوئے مدھیہ پردیش ،راجستھان اور چھتیس گڑھ میں  بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوتی نظر آرہی ہے ۔

حکمراں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے نے چوہان کو یوپی کی گھوسی سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔و ہیں سماج وادی پارٹی کے امیدوار سدھاکر سنگھ کو کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

ملک کی چھ ریاستوں اتر پردیش، بہار، ہریانہ، مہاراشٹر، تلنگانہ اور اڈیشہ کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ جاری ہے۔  اس ضمنی انتخاب میں بی جے پی اور کانگریس کے ساتھ ساتھ علاقائی پارٹیوں جیسے ایس پی، آر جے ڈی، شیو سینا (ادھو ٹھاکرے کا دھڑا)، ٹی آر ایس اور …