Bharat Express DD Free Dish

CM Bhajanlal met Amit Shah: راجستھان اسمبلی کے مانسون اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ بھجن لال شرما کی وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات، ’رائزنگ راجستھان‘ پہل کو آگے بڑھانے پر تبادلۂ خیال

راجستھان اسمبلی کا مانسون اجلاس 20 اگست سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما اس وقت نئی دہلی کے دورے پر ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ہے۔

نئی دہلی/جے پور: راجستھان اسمبلی کے مانسون اجلاس سے قبل وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ و وزیر تعاون امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس دوران ریاست کی ترقی، عوامی فلاحی منصوبوں اور ’رائزنگ راجستھان‘ مہم کو مزید مؤثر بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ راجستھان اسمبلی کا مانسون اجلاس 20 اگست سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما اس وقت نئی دہلی کے دورے پر ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔

فلاحی اسکیموں کا دائرہ وسیع کرنے پر زور

راجستھان حکومت کے وزیر جواہر سنگھ  نے کہا کہ آئین اور پارلیمانی روایات کے مطابق اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقفوں سے بلایا جانا ضروری ہے۔ ان کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران ریاست کی ترقی، عوامی فلاح سے متعلق امور پر غور کیا جاتا ہے، حکومت کے اہم فیصلوں کی منظوری دی جاتی ہے اور عوامی مفاد سے متعلق بل پیش کرکے انہیں منظور کرایا جاتا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ حکومت نے 20 اگست سے مانسون اجلاس شروع کرنے کی تجویز دی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کی قیادت میں عوامی مفاد کے مختلف منصوبوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

کسان، خواتین اور نوجوان حکومت کی ترجیح

ریاستی وزیر جورا رام کماوت نے حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت عوام کی خدمت کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سماج کے آخری فرد تک فلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کے لیے پرعزم ہے اور اسی مقصد سے متعدد عوامی بہبود کے منصوبے نافذ کیے جا رہے ہیں۔ جورارام کماوت کے مطابق حکومت نے کسانوں کو مضبوط بنانے، خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور غریب مستحقین تک سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ’رائزنگ راجستھان‘ پہل ریاست کی اقتصادی ترقی کو رفتار دینے کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read