Bharat Express DD Free Dish

Rajasthan Assembly

راجستھان اسمبلی کا مانسون اجلاس 20 اگست سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما اس وقت نئی دہلی کے دورے پر ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ہے۔

راجستھان اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر ٹیکارام جولی نے ’یوا سنواد‘ پروگرام کے دوران نوجوانوں سے براہِ راست گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کانگریس اور نوجوانوں کے تعلقات، جمہوری اقدار اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیل سے بات کی۔

جگدیپ دھنکھڑ1993 میں اجمیرضلع کی کشن گڑھ اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب کئے گئے تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے پنشن کے لئے درخواست دی ہے۔

راجستھان اسمبلی میں بی جے پی اورکانگریس کے درمیان تکرار مسلسل جاری ہے۔ اس درمیان، کانگریس کے ریاستی صدرگووند سنگھ ڈوٹاسرا کے بیان سے متعلق اسمبلی اسپیکرواسودیو دیونانی جذباتی ہوگئے۔

راجستھان اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی کی صحت پٹنہ میں پریذائیڈنگ افسر کی میٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

عوامی رابطہ ریلی کے دوران ہونے والی لڑائی جھگڑے کے حوالے سے کسی نے پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ پولیس نے باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے معاملہ کو ختم کرایا۔ اس لڑائی کے بعد پولیس نے کسی کو حراست میں نہیں لیا۔

اشوک گہلوت حکومت پرسوال اٹھانے والے کے بعد وزیر عہدے سے معطل کئے جانے والے راجیندر گڑھا کو اسمبلی سے مارشلوں نے باہر کردیا ہے۔ اس کے بعد وہ رونے لگے اور کہا کہ میری لال ڈائری بھی چھین لی گئی ہے۔