راجستھان اسمبلی میں رکن اسمبلی راجیندر سنگھ گڈھا اور مارشلوں کے ساتھ دھکا مکی ہوئی۔
اشوک گہلوت حکومت پرسوال اٹھانے والے کے بعد وزیرعہدے سے معطل کئے جانے والے راجیندرسنگھ گڈھا کواسمبلی میں اندر جانے سے مارشلوں نے روک دیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ انہیں اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ پہلے مارشلوں نے میرے ساتھ بدسلوکی کی ہے، اس کے بعد کانگریس کارکنان نے بھیرے میرے ساتھ دھکا مکی ہے۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ میری لال ڈائری بھی چھین لی گئی ہے، جس میں ان کے کالے کارنامے درج تھے۔
#WATCH | Congress leader Rajendra Singh Gudha was not allowed to enter the Rajasthan Assembly today after being removed as minister in Ashok Gehlot’s cabinet. pic.twitter.com/aMVOt0JRbM
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) July 24, 2023
#WATCH | Former Rajasthan Minister Rajendra Singh Gudha, says “Around 50 people attacked me, punched me, kicked me and Congress leaders dragged me out of the Assembly. The Chairman of the Rajasthan Assembly did not even allow me to speak. There were allegations against me that I… pic.twitter.com/YamjvHUcCO
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) July 24, 2023
سابق وزیر راجیندر سنگھ گڈھا نے کہا کہ میرے ساتھ 50-25 لوگوں نے دھکا مکی ہے۔ میں نے اشوک گہلوت کا چہرہ دیکھ کر ان کی حمایت کی ہے۔ میری ڈائری کو غنڈہ گردی کرکے اسمبلی میں چھین لیا گیا۔ راجیہ سبھا الیکشن میں آزاد اراکین اسمبلی کو کیا کیا لالچ دیئے گئے میں اس کا انکشاف آگے بھی کروں گا۔
بھارت ایکسپریس۔