Bharat Express DD Free Dish

کاکروچ جنتا پارٹی سے بات چیت کے لئے حکومت تیار، امت شاہ اور دھرمیندر پردھان کی ملاقات، کیا وزیر تعلیم دیں گے استعفیٰ؟

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) اورحکومت کے درمیان بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، حکومت نے سی جے پی لیڈران کوملاقات کے لئے بلایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی جے پی کے لیڈر مرکزی وزیر جے پی نڈا سے ملاقات کریں گے۔

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے لیڈرابھیجیت دیپکے اوردیگر کارکنان آج (پیر، 20 جولائی) پارلیمنٹ کی طرف احتجاجی مظاہرہ کرنے نکلنے والے تھے، جس کی وجہ سے دہلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس درمیان خبر ہے کہ سی جے پی اورحکومت کے درمیان بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، حکومت نے سی جے پی لیڈران کو ملنے کے لئے بلایا ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے اسے بات چیت کے لئے بلایا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سی جے پی کے نمائندے مرکزی وزیراورسابق بی جے پی صدرجے پی نڈا سے ملاقات کریں گے۔ سی جے پی کے چیف ترجمان سوربھ داس کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان سے بات چیت کے لئے رابطہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کی طرف سے آشوتوش رانکا اورسوربھ داس مرکزی وزیرجے پی نڈا سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

حکومت بات چیت کے لئے تیار

سی جے پی کا کہنا ہے کہ حکومت نے صبح بات چیت کے لئے رابطہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے یہ بھی کہا کہ ان کے مطالبات واضح ہیں اوراس کے بارے میں وہ مرکزی وزیر سے بات کریں گے۔ سوربھ داس نے اس سے پہلے کہا تھا کہ سی جے پی تعلیمی نظام (ایجوکیشن سسٹم) میں سدھاراورامتحانی نظام میں تبدیلی کی اپنے لمبے وقت سے چلے آرہے مطالبات سے متعلق حکومت سے بات چیت کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بات چیت کی پہل کافی دیرسے ہوئی ہے، لیکن مسئلے کا حل نکالنے کے لئے وہ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

امت شاہ سے دھرمیندرپردھان نے کی ملاقات

ایک طرف کاکروچ جنتا پارٹی سے بات چیت کے لئے حکومت تیارہوگئی ہے تو دوسری طرف مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ پارلیمنٹ بلڈنگ میں وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان نے ایک اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کوبے حد اہم مانا جا رہا ہے۔ یہ ملاقات پارلیمنٹ سیشن کے دوران احتجاجی مظاہرہ اورسیکورٹی جیسے موضوعات کے درمیان ہوئی ہے۔ اب سوال یہ بھی اٹھنے لگا ہے کہ کیا مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیں گے؟ حالانکہ ابھی اس سلسلے میں کوئی جانکاری سامنے نہیں آسکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read