Bharat Express DD Free Dish

Dharmendra dies President Murmu condoles: اداکار دھرمیندر کا انتقال بھارتی سنیما کے لیے ایک بڑا نقصان – صدر دروپدی مرمو

صدر دروپدی مرمو اور مرکزی وزراء نے بالی وڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کی یادگار فلموں اور اداکاری کو بھارتی سنیما کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ۔

صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو نے بالی وڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھرمیندر کے انتقال کو بھارتی سنیما کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ ہی مین کے نام سے مشہور دھرمیندر کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا۔ ان کی آخری رسومات ولے پارلے شمشھان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔ اس دوران ان کے خاندان کے ساتھ امیتابھ بچن، عامر خان، سلمان خان جیسے اداکار بھی موجود تھے۔

صدر جمہوریہ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا:

’’مشہور اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ دھرمیندر جی کا انتقال بھارتی سنیما کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ سب سے مقبول اداکاروں میں سے ایک، انہوں نے اپنی دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر میں کئی یادگار پرفارمنس دی ہیں۔ بھارتی سنیما کی ایک بڑی شخصیت کے طور پر، وہ ایک ایسی وراثت چھوڑ گئے ہیں جو فنکاروں کی نئی نسل کو ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔ ان کے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کے لیے میری گہری ہمدردیاں۔‘‘

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے X پر لکھا:

’’مشہور ہندی فلم اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ دھرمیندر کے انتقال پر بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے اپنے بے مثال چارم اور دیانتداری کے ساتھ کئی یادگار کرداروں میں جان ڈال دی۔ بھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کے سوگوار خاندان اور لا تعداد چاہنے والوں کے لیے میری گہری ہمدردیاں۔‘‘

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا:

’’دھرمیندر دیول کے انتقال سے بھارتی سنیما نے اپنا ایک امر، محبت بھرا اور دلوں میں بسنے والا ستارہ کھو دیا۔ ان کا جانا صرف ایک اداکار کا جانا نہیں، بلکہ اس دور کا اختتام ہے جس نے پردے پر سادگی، جذبات اور اپنائیت کو نئی پہچان دی۔ ان کے کرداروں نے ہمیں ہنسایا بھی، رلایا بھی اور کبھی کبھار اندر تک جھنجھوڑ دیا۔ خدا سے دعا ہے کہ مرحوم کی روح کو سکون ملے اور ان کے خاندان و مداحوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read