National Film Awards 2026: قومی فلم ایوارڈز 2026، یامی گوتم اور کارتک آریان سمیت کئی فنکاروں کو اعزاز، اننت ناگ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ
صدر دروپدی مرمو نے کیوڈیا میں منعقدہ تقریب میں فلمی شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا، ’آرٹیکل 370‘ کو بہترین فیچر فلم اور ’کلکی 2898 اے ڈی‘ کو بہترین مقبول فلم کا ایوارڈ ملا۔
HM Amit Shah extends greetings on Onam:’کیرالہ کے بھائی بہنوں کے لیے…‘،اونم پرمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد،جانیں کیا کہا؟
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیرالہ کے عوام اور ملک کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اونم کے مقدس اور مبارک موقع پر کیرالہ کے تمام بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ خوشی اور جوش و خروش کا یہ موقع سبھی کی زندگی میں بے پناہ امن، خوشحالی اور ترقی سے بھرا نیا سال لے کر آئے۔
بھگونت مان نے دہلی میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے کی ملاقات، عام آدمی پارٹی کے باغی اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کا کیامطالبہ
پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے دہلی میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ مگران کے اراکین اسمبلی اورکابینہ کوصدرجمہوریہ سے ملاقات نہیں کرنے دیا گیا۔ انہیں راستے میں ہی روک دیا گیا۔ روکے جانے کے بعد عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے احتجاج شروع کردیا۔
President Insult Case: ممتا بنرجی کا براہِ راست وزیر اعظم مودی کو جواب، پرانی تصویر دکھا کر کہا— “صدر جمہوریہ کھڑی تھیں اور آپ بیٹھے تھے”
اتوار کو ممتا بنرجی نے ایک پرانی تصویر دکھاتے ہوئے براہِ راست وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی حملہ کیا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے زور دے کر کہا کہ سلی گڑی میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے پروگرام کے دوران پروٹوکول کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
Dharmendra dies President Murmu condoles: اداکار دھرمیندر کا انتقال بھارتی سنیما کے لیے ایک بڑا نقصان – صدر دروپدی مرمو
صدر دروپدی مرمو اور مرکزی وزراء نے بالی وڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کی یادگار فلموں اور اداکاری کو بھارتی سنیما کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ۔
Sainya puraskar 2025 operation sindoor: آپریشن سندور سمیت کئی مہمات میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو فوجی اعزازات، صدرِ جمہوریہ نےدی منظوری
حکومت ہند نے آپریشن سندور سمیت مختلف مہمات میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے تینوں افواج کے 127 جوانوں کو بہادری کے اعزازات اور 40 جوانوں کو نمایاں خدمات پر اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔
Droupadi Murmu addresses nation: غریبوں کے لیے فلاحی اسکیمیں چلا رہی ہے حکومت: دروپدی مرمو
صدر جمہوریہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں ریل رابطے کا آغاز ایک بڑی کامیابی ہے۔ وادی کا باقی ہندوستان کے ساتھ ریل رابطہ خطے میں تجارت اور سیاحت کو فروغ دے گا اور نئے اقتصادی امکانات کے دروازے کھولے گا۔ کشمیر میں انجینئرنگ کا یہ غیر معمولی کارنامہ ہمارے ملک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ حکومت یہ مانتی ہے کہ زندگی کی بنیادی سہولیات پر شہریوں کا حق بنتا ہے۔ ’جل جیون مشن‘ کے تحت دیہی گھروں میں نَل سے جل پہنچانے میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
Independence Day 2025: ’’ہمارے لیے آئین اور جمہوریت سب سے اہم…‘‘، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا ملک کے نام خطاب
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہم نے تقسیم کا ہولناک یادگار دن منایا۔ تقسیم کی وجہ سے خوفناک تشدد دیکھا گیا اور لاکھوں لوگ بے گھر ہونے پر مجبور کیے گئے۔ آج ہم تاریخ کی غلطیوں کے شکار ہوئے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
PM Modi Condoles Gonda Canal Accident: گونڈا میں دردناک سڑک حادثہ، صدر جمہوریہ مرمو، وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس، مالی امداد کا اعلان
وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے ہر متوفی کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی، اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
Prime Minister Narendra Modi met President Draupadi Murmu: وزیراعظم مودی نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی، نائب صدر کے انتخاب کے لیے 7 اگست کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا
صدر کے سرکاری "ایکس" ہینڈل پر تصویر کے ساتھ لکھا: "وزیراعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت میں اگلے نائب صدر کے انتخاب کی باضابطہ کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔





