Bharat Express

JP Nadda Karnataka Visit: جے پی نڈا نے کرناٹک کہا- کانگریس ایک اسکیم بتا دے، جس سے ہوئی کرناٹک کی ترقی، بی جے پی

JP Nadda Karnataka Visit: بی جے پی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات سے متعلق تیاریاں تیز کردی ہیں۔ اسی درمیان بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کانگریس پر سیاسی حملہ کیا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا

JP Nadda Karnataka Visit: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کرناٹک کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے وجے پور میں ہفتہ کے روز (21 جنوری) کو عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس پرتنقید کی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے وجے پور میں کہا، ‘ایک طرف کانگریس ہے، جس کا کام منی پاور، مسل پاور، سماج کو تقسیم کرنا اورسماج میں بدامنی پھیلانا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کا نظریہ ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا پریاس’ ہے۔

جے پی نڈا نے کیا بڑا دعویٰ

اے بی پی نیوزکی خبرکے مطابق، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک کی تہذیب، کرناٹک کا نظریہ اورکرناٹک کی ترقی کہیں محفوظ ہے تو بی جے پی کی حکومت میں ہی محفوظ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بھیڑ بتا رہی ہے کہ یہاں پھرسے کمل کھلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھائیوں آپ کی انگلی میں بہت طاقت ہے۔ اگریہ انگلی ای وی ایم کا صحیح بٹن دباتی ہے توصحیح فیصلے ہوجاتے ہیں، لیکن اگرغلط بٹن دباتی ہے تو بدامنی اورافراتفری کا ماحول پیدا ہوجاتا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یہاں کی اپوزیشن جماعتوں کی ترجیح فیملی ہے اورہماری ترجیح عوام ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ گاؤں، غریب، محروموں اورمظلوموں کے لئے اگرکسی نے کام کیا ہے تو بی جے پی نے کیا ہے۔ ہم عوام کے لئے کام کرنے والے لوگ ہیں اورہرنظریے سے ترقی ہو، اس کو یقینی بنانے کی فکرہم نے کی ہے۔

کانگریس نہیں بتا سکتی اپنا کام

بی جے پی لیڈرجگت پرکاش نڈا نے کہا کہ کانگریس اوراس کے لیڈران کیا کسی ایک بھی اسکیم کا نام بتا سکتے ہیں، جس سے کرناٹک کی ترقی کویقینی بنایا گیا ہو؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہی ترقی کی ہے اورآگے بھی ہم ہی ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تقسیم کی سیاست کرتے ہیں، لوگوں کو بانٹنے کی سیاست کرتے ہیں، جن کا صرف ایک ایجنڈا کرسی، کرسی اورکرسی ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے کرناٹک کی عوام نے طے کرلیا ہے کہ ان کو کسی بھی قیمت پر کرسی نہیں دیں گے۔ ریاست کی عوام نے ان کو گھربٹھائے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس