Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election Result 2025: نتیش کمارکی آندھی نے بجھایا اپوزیشن کا ’لالٹین‘، ان پانچ اسباب سے ایک بارپھر’چچا‘ بنے سب کی پسند

بہاراسمبلی انتخابات کے نتائج کی تصویر تقریباً واضح ہے۔ جمعہ کے روزووٹوں کی گنتی سے سامنے آئے رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ جے ڈی یو اور بی جے پی اتحاد ایک بار پھر حکومت بنانے کے لئے تیار ہے۔ بہار الیکشن میں نتیش کمارکی پارٹی جے ڈی یونے بڑی واپسی کی ہے۔

Bihar Assembly Election Result 2025: بہاراسمبلی الیکشن کے نتائج کی تصویر تقریباً واضح ہوچکی ہے۔ جمعہ کے روزووٹنگ کے دوران سامنے آئے رجحانات میں جے ڈی یو اوربی جے پی کا اتحاد ایک بار پھرسے حکومت بنانے کی تیاری کررہا ہے۔ بہارالیکشن میں نتیش کمار کی جے ڈی یو سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے جبکہ بی جے پی نے بھی کچھ سیٹوں کے فرق سے برابری کی ٹکردی۔ بہار میں جے ڈی یو کارکنان ایک بار پھرنتیش کمارکے وزیراعلیٰ بننے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

الیکشن نتیجے جیسے جیسے سامنے آتے گئے، جے ڈی یودفترمیں جشن میں اضافہ ہوتا گیا۔ بہارمیں این ڈی اے کوتقریباً 200 سیٹیں ملتی نظرآرہی ہے، جس میں سے سب سے زیادہ نتیش کمار کے کھاتے میں آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ آخرایسا کیا ہے، جس کی وجہ سے بہارکی عوام نے ایک بارپھرنتیش کمارکواپنا لیڈرمنتخب کیا۔

نتیش کمار کی زبردست جیت کی پانچ اہم وجہ

خواتین کے لئے کھولا خزانہ: بہارمیں اسمبلی الیکشن کے لئے ووٹنگ سے پہلے ہی نتیش حکومت نے خواتین کے لئے خزانہ کھول دیا تھا، جس کا ان کی پارٹی کو فائدہ ملا۔ نتیش کمارحکومت نے اس سکیم کے تحت براہ راست مہمان اساتذہ (اتیتھی سکشک)، جیویکا دیدی اوردیگرخواتین کے کھاتوں میں اسکیم کے تحت راست 10,000 روپئے ٹرانسفرکیا۔ اگرچہ اپوزیشن نے احتجاج کیا، لیکن بہت دیرہوچکی تھی۔

خواتین میں نتیش کمار کی مقبولیت: بہار میں ووٹنگ کے بعد سامنے آئے ایگزٹ پول کے مطابق، نتیش کمار کو خواتین کا زبردست ووٹ ملا۔ بہار کی 40.3 فیصد خواتین نے نتیش کمارکو وزیراعلیٰ کے طورپرپسند کیا۔

عوام کے قریب نظرآئے نتیش کمار: اسمبلی الیکشن کے دوران نتیش کمارمیڈیا سے دورنظرآئے، لیکن عوام کے قریب رہے۔ انہوں نے الیکشن کے دوران میڈیا سے بات نہیں کی، جس سے اپوزیشن کو بھی انہیں  گھیرنے کا موقع نہیں مل سکا۔ بہار کے رائے دہندگان نے نتیش کمار پرلگے بدعنوانی کے الزام کوبھی راست طورپرنظراندازکردیا۔

خواتین کو اقتدار میں حصہ داری: بہارمیں خواتین لیڈرشپ کے موضوع پر لمبے وقت سے کام کررہی شاہین پروین کے مطابق، بہارکی خواتین اب ذات، زبان اوراسکیم کی زبان نہیں بولتیں۔ نتیش کمارنے انہیں نہ صرف فائدہ مند اسکیمیں نہیں دی گئیں بلکہ اقتدار میں حصہ داری بھی دی، جس کی وجہ سے وہ خواتین کے پسندیدہ وزیراعلیٰ بن گئے۔

سال 2025 میں بھی شراب بندی کا نظرآیا اثر: جب 2016 میں نتیش حکومت نے بہار میں شراب پرپابندی لگائی تھی، تو خواتین نے خوشی خوشی ان کے فیصلے کا استقبال کیا۔ سروے کے مطابق، اس فیصلے سے گھریلو تشدد میں 35 فیصد کمی، خواتین کی بچت میں 22 فیصد اضافہ ہوا، جس کا فائدہ نتیش کمار کو بھی ملا۔

-بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read