Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election 2025: بہار اسمبلی الیکشن میں بڑا کھیل کرے گی اے آئی ایم آئی ایم! الائنس کے لئے بڑا فارمولہ تیار

بہارمیں اسدالدین اویسی کی پارٹی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی حصہ لے گی۔ خبروں کے مطابق، اے آئی ایم آئی ایم کانگریس اور آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم اور آرجے ڈی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت بھی چل رہی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی۔ (فائل فوٹو)

بہاراسمبلی الیکشن کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، سبھی سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے اتحادیوں سے سیٹوں کی تقسیم پرباتیں بھی کررہی ہیں۔ اسی درمیان کون سی پارٹی کس کے ساتھ رہے گی، اس پر ابھی تعطل کی صورتحال ہے۔ اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) بھی حصہ لے گی۔ خبروں کے مطابق، اے آئی ایم آئی ایم کانگریس اورآرجے ڈی کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم اورآرجے ڈی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت بھی چل رہی ہے۔

سیمانچل علاقے کی سیٹوں پرمعاملہ ابھی پھنسا ہوا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم وہاں کی سبھی 24 سیٹوں پراپنا دعویٰ کررہی ہے۔ جبکہ آرجے ڈی اورکانگریس اس مسئلے پرآپسی رضامندی بنانے کی کوشش میں ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے بہارصدراورامورسے رکن اسمبلی اخترالایمان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی عظیم اتحاد کے ساتھ مل کرالیکشن لڑنے کے لئے تیارہے۔ اخترالایمان نے کہا کہ ہمارا مقصد بہارکومضبوط بنانا ہے اورہم اس اتحاد سے متعلق کافی مثبت ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کم سیٹوں پربھی معاہدہ کرسکتے ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ سیمانچل کی اہم سیٹیں ہمیں ملیں۔

بہارمیں اس سال اسمبلی الیکشن ہونے ہیں اورسبھی سیاسی پارٹیاں اپنے اتحاد مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔ اس درمیان اویسی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے آرجے ڈی کی قیادت والی عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہرکی ہے۔ حالانکہ آرجے ڈی اوراے آئی ایم آئی ایم کے درمیان تعلقات کافی خراب ہوگئے تھے، جب اے آئی ایم آئی ایم کے 4 اراکین اسمبلی نے پارٹی کا ساتھ چھوڑدیا تھا اورآرجے ڈی میں شامل ہوگئے تھے۔ عظیم اتحاد میں راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی)، کانگریس، لیفٹ پارٹیاں اوروکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2020 کے اسمبلی الیکشن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے سیمانچل کی پانچ سیٹوں (امور، کوچا دھام، جوکی ہاٹ، بیسی اور بہادرگنج) پرجیت حاصل کی تھی، جس سے آرجے ڈی کے روایتی ووٹ بینک میں سیندھ لگی تھی۔ اس باراے آئی ایم آئی ایم 50 سے زیادہ سیٹوں پرالیکشن لڑنے کی تیاری میں تھی، لیکن عظیم اتحاد میں شامل ہونے کے امکانات کی وجہ سے اس کا رخ اب نرم ہوگیا ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read