Late Mother’s 8th Death Anniversary: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندررائے کی والدہ رادھیکا دیوی کی آٹھویں برسی پر وزیر مملکت ڈاکٹر دیا شنکر مشرا نے خراج عقیدت پیش کیا۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی، چیئرمین اورایڈیٹران چیف اوپیندررائے کی والدہ آنجہانی رادھیکا دیوی کی کل آٹھویں برسی تھی۔ سینئرصحافی اوپیندررائے کی آنجہانی والدہ رادھیکا دیوی کوغازی پورضلع کےشیرپورگاوں واقع ان کی رہائش گاہ پرخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کل بروزاتوارایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اترپردیش کے وزیرمملکت برائے آیوش فوڈ سیفٹی اورڈرگ ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹردیاشنکرمشرا “دیالو” شیرپور(غازی پور) میں منعقدہ تعزیتی نشست میں شامل ہوئے۔ یہاں پہنچ کروزیر موصوف ڈاکٹردیا شنکرمشرا نے بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اورایڈیٹراِن چیف کی آنجہانی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





