Bharat Express

Bharat Express Launch: بھارت ایکسپریس کی لانچنگ تقریب میں پہنچے معروف شاعر کمار وشواس، چینل کو پیش کی نیک خواہشات

Bharat Express: عالمی شہرت یافتہ شاعر کمار وشواس چینل کی لانچنگ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں نئی دہلی کے ہوٹل انداز (ورلڈ آف حیات) میں پہنچے۔ کمار وشواس نے چینل کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

Bharat Express News Network Launch: ستیہ، ساہس اور سمرپن کے عزم کے ساتھ نیشنل ہندی نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ آج سے لائیو ہونے جا رہا ہے۔ اس موقع پر مشہور شاعر کمار وشواس چینل کی لانچنگ کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں نئی دہلی کے ہوٹل انداز (ورلڈ آف حیات) میں پہنچے۔ کمار وشواس نے چینل کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پورا ملک ایسا چینل تلاش کر رہا ہے، جس پر مرغے نہ لڑائے جائیں۔ پورا ملک ایسے چینل سے بور ہوگیا ہے۔ بھارت جیسے اپنے کو ایکسپریس کرنا چاہتا ہے بھارت ایکسپریس، اس کا اسٹینڈرڈ بن سکے۔

معروف شاعر کمار وشواس نے کہا کہ میں اوپیندر بھائی اور ان کی ٹیم کو ستیہ، ساہس، سمرپن کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کو نیک خواہشات پیش کیا۔

واضح رہے کہ اوپیندر رائے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نام سے میڈیا گروپ لانچ کررہے ہیں۔ اپنے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربات کواب وہ اپنی ذاتی میڈیا گروپ کو طاقتور بنانے میں استعمال کریں گے تاکہ سماج میں صحافت کے سماجی شعورکی حالت، سمت ورفتاراوراس کے اقدار کو برقرار رکھا جاسکے۔

 

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اور انگریزی زبان میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ اپنے میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارموں کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے اخلاقی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا، ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخبار اور ڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read