Bharat Express

Adani Group-Hindenburg Research: آر پار کے موڈ میں اڈانی، ہنڈن برگ کے خلاف قانونی لڑائی کے لئے امریکہ کی مہنگی لا فرم کو کیا ہائر

Adani Group-Hindenburg Research: ہنڈن برگ کی رپورٹ کو غلط بتاتے ہوئے اڈانی گروپ نے امریکی فرم کے خلاف قانونی کارروائی کی وارننگ دی تھی۔ اب اس کے لئے انہوں نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی۔

Adani Group-Hindenburg Research: گوتم اڈانی نے امریکی ریسرچ فرم ہنڈن برگ کے خلاف قانونی لڑائی کی پوری تیاری کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ کے خلاف قانونی لڑائی لڑنے کے لئے امریکی لیگل فرم واچ ٹیل کو ہائر کیا ہے۔ اس امریکی فرم کی 24 جنوری کو آئی رپورٹ نے اڈانی کے سلطنت کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ اس رپورٹ کے بعد اڈانی کے شیئروں کے گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ گوتم اڈانی امیروں کی ٹاپ-20 کی فہرست سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

گوتم اڈانی کی قیادت والے اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کو پوری طرح سے بے بنیاد اور حقائق سے دور بتایا تھا۔ ساتھ ہی ہنڈن برگ کی رپورٹ کو غلط بتاتے ہوئے اڈانی گروپ نے امریکی فرم کے خلاف قانونی کارروائی کی وارننگ دی تھی۔ ذرائع کے مطابق، سرل امرچند منگل داس فرم نے اڈانی-ہنڈن برگ معاملے کے لئے امریکی لا فرم واچ ٹیل سے رابطہ کیا تھا۔ اس ہندوستانی کمپنی کو سرل شراف لیڈ کرتے ہیں اور وہ گوتم اڈانی کے سمدھی ہیں۔

سب سے مہنگی لا فرم میں سے ایک ہے واچ ٹیل

واچ ٹیل متنازعہ قانونی لڑائی لڑنے کے لئے مشہور ہے۔ گزشتہ سال ایلن مسک جب 44 بلین یوایس ڈالر والی ٹوئٹرڈیل سے پیچھے ہٹے تھے، اس وقت ‘سمپسن تھیچر اینڈ بارٹ لیٹ’ ، “واچ ٹیل، لپٹن، روسین اینڈ کاٹوز’ اور ‘ولمسن سونسنی گڈرچ اینڈ روساتی’ نے ایلن مسک کے خلاف ٹوئٹر کے لئے کیس لڑا تھا۔ تب واچ ٹیل کافی سرخیوں میں رہی تھی۔ واچ ٹیل دنیا کی سب سے مہنگی لا فرم میں سے ایک ہے۔

اڈانی امیروں کی ٹاپ-20 فہرست سے بھی باہر

ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ نے گوتم اڈانی گروپ کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ شیئروں میں گراوٹ کا اثر ایشیا کے سب سے امیر شخص گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ پر بھی پڑا ہے۔ فوبرس کے ریئل ٹائم بلینئرس انڈیکس کے مطابق، گوتم اڈانی ٹاپ-20 امیروں کی فہرست سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی نیٹ ورتھ میں کل 5.7 بلین ڈالر کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اڈانی سال 2022 میں دنیا کے ٹاپ-10 ارب پتیوں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے صنعت کار ہیں۔ وہ دوسرے مقام پر پہنچنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read