مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی۔ (فائل فوٹو)
ہریانہ کے چرکھی دادری میں بیف کھانے کے شبہ میں چند فرضی گورکشکوں کی جانب سے ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا ۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو نشانہ بنایا ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘ایک بزرگ مسلمان کو سنگھی غنڈوں نے بے دردی سے پیٹا۔ سنگھی ہمیشہ گروہوں میں آتے ہیں، یہ لوگ صرف کمزوروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان میں اتنی ہمت ہے کیونکہ بی جے پی حکومت ان کی اندرونی طورپر حمایت کرتی ہے۔ ہریانہ میں غنڈوں نے صابر نامی شخص کو ہلاک اور اسیر نامی شخص کو زخمی کر دیا۔
اویسی نے حکومت کو بنایا نشانہ ۔
اسد الدین اویسی نے لکھا، ‘صابر کے قتل کے معاملہ میں دو لڑکے پکڑے گئے جن کی عمر 18 سال بھی نہیں تھی۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گائے کے تحفظ کے نام پر ہونے والی دہشت گردی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر کوئی حکومت ہماری جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتی تو ایسی حکومت کا کیا فائدہ؟ اگر ہریانہ کی بی جے پی حکومت جنید اور ناصر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیتی تو شاید صابر کے قاتلوں کو اتنی ہمت نہ ملتی۔
مایاوتی نے کیا کہا؟
اس معاملے پر بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘ما ب لنچنگ کی بیماری ختم ہونے کے آثار نہیں دکھا رہی ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں ہریانہ کے چرکھی دادری میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں ایک غریب نوجوان کو بے دردی سے مارنا انسانیت کو شرمسار کرنے والا اور قانون کی حکمرانی کو بے نقاب کرتا ہے، یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ مایاوتی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
एक बुज़ुर्ग मुसलमान को संघी गुंडों ने बेरहमी से पीटा। संघी हमेशा झुंड में आते हैं, ये लोग सिर्फ़ कमज़ोरों को निशाना बना सकते हैं। इनमें इतनी हिम्मत इसलिए है क्योंकि बीजेपी की हुकूमत इनका आंतरिक समर्थन करती है।
हरियाणा में गौ रक्षकों ने साबिर नामक शख़्स का क़त्ल कर दिया और असीर…
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) September 1, 2024
آٹھواں ملزم گرفتار
اب اس معاملے میں آٹھویں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جسے عدالت میں پیش کر کے ایک دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ پولس اس معاملے میں تمام ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق 27 اگست کو چرکھی دادری میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں چند بد معاشوں نے دو مہاجر مزدوروں کی بے دردی سے پٹائی کی جس میں صابر ملک کی موت ہو گئی۔ صابر ملک مغربی بنگال کا ایک مہاجر تھا۔ ایک اور شخص کو بھی مارا پیٹا گیا جسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
بھارت ایکسپریس۔