سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کا بیٹا اسد اور شوٹر غلام کا انکاؤنٹر
سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کا بیٹا اسد کا ایس ٹی ایف نے جھانسی میں انکاؤنٹر کردیا ہے۔ انکاؤنٹر میں عتیق احمد اور شوٹر غلام احمد کا انکاؤنٹر کردیا گیا ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف نے اسد اور غلام کا انکاؤنٹر کیا ہے۔
عتیق احمد کے بیٹے اسد اور غلام پر 5-5 لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے دونوں کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ٹی ایف کے چیلنج کرنے پر دونوں نے فائرنگ کر دی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں دونوں ہلاک ہوگئے۔
اس انکاؤنٹر سے متعلق یوپی پولیس نے جانکاری دی کہ اسد ولد عتیق احمد اور غلام ولد مقصودن دونوں پریاگ راج کے امیش پال قتل سانحہ میں وانٹیڈ تھے۔ ان دونوں نے ملزمین پر 5-5 لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ جھانسی میں ڈی ایس پی نویندو اور ڈی ایس پی ومل کی قیادت میں یوپی ایس ٹی ایف ٹیم کے ساتھ دونوں انکاؤنٹر میں مارے گئے۔ دونوں کے پاس سے غیرملکی ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
Asad, son of mafia-turned-politician Atiq Ahmed and Ghulam S/o Maksudan, both wanted in Umesh Pal murder case of Prayagraj and carrying a reward of Rupees five lakhs each; killed in encounter with the UPSTF team led by DySP Navendu and DySP Vimal at Jhansi. Sophisticated foreign… pic.twitter.com/dAIS6iMM3G
— ANI (@ANI) April 13, 2023