عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے نیٹ پیپرلیک روکنے سے متعلق اقدامات کی وجہ سے مرکزی حکومت پرحملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی گرام ایپ پرپابندی لگانے کا فیصلہ، سب سے پہلے فضائیہ کے طیارے کا استعمال، بہت حیران کرنے والا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینراروند کیجریوال نے پوچھا، “کیا یہ اقدامات پیپرلیک کوروکنے کے لئے اپنائے جا رہے ہیں یا یہ طریقہ محض ایک کامیڈی سرکس ہے؟” انہوں نے حکومت کی پیپرلیک کوروکنے کی نیت پرسوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اگرپورا نظام بدلنا ہے توعوام کوسڑکوں پرآنا پڑے گا۔
اروند کیجریوال نے جمعرات (18 جون) کوسوشل میڈیا ایکس پرایک ویڈیوجاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیپرلیک کوروکنے کے لیے ٹیلی گرام ایپ پرپابندی لگا دی۔ “کیا اس سے لوگوں کی ہنسی نہیں آتی؟ پہلے انہوں نے کہا کہ وہ ایئرفورس کے طیاروں کے ذریعہ کاغذ لے جائیں گے۔ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ٹیلی گرام پرپابندی لگا دی ہے۔ کیا اس سے پیپرلیک ہونے کا سلسلہ بند ہوجائے گا؟ ان کے ارادے ناپاک معلوم ہوتے ہیں۔”
“اربوں روپئے کا کاروبارہے پیپرلیک “
اروند کیجریوال نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پیپرلیک کا کاروباراربوں روپئے کا ہے اورپیسہ اوپرتک پہنچ جاتا ہے۔ کیجریوال نے اراکین پارلیمنٹ کی ہارس ٹریڈنگ کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے حال ہی میں متعدد ٹی ایم سی ایم پی اوراراکین اسمبلی کوخریدنے کا دعویٰ کیا تھا اوراب دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ انہیں مہاراشٹرمیں بڑے پیمانے پرخرید رہے ہیں۔ انہوں نے سنا ہے کہ وہ ہررکن اسمبلی کو50 کروڑروپئے دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کوتوڑنے کے لیے پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟
آخریہ نوٹنکی کب تک: سنجے سنگھ
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
