NTA Exam Reforms: این ٹی اے میں صفائی مہم شروع، وزیر نے تبدیل کر دیا امتحانات کا پورا طریقہ کار، اب سسٹم ہیک کرنا نہیں ہوگا آسان
امتحانی نظام میں بڑی اصلاحات کی تیاری، سکیورٹی مضبوط بنانے اور پیپر لیک و سائبر چھیڑ چھاڑ روکنے پر زور دیا گیا۔
JPSC Students Protest: ’’کسی دلال نہیں، سیدھے وزیر اعلیٰ سے ہوگی بات!‘‘ جے پی ایس سی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کا حکومت کو دوٹوک پیغام
جے پی ایس سی امتحان میں مبینہ دھاندلی کے خلاف رانچی میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ صرف وزیر اعلیٰ سے اور میڈیا کی موجودگی میں ہی بات چیت کریں گے۔
”جولوگ چڑھاوے کی چوری نہیں روک پائے، وہ پیپرلیک کیسے روک سکتے ہیں؟‘‘، پارلیمنٹ میں اکھلیش یادو مرکزی حکومت پربرسے
لوک سبھا فی الحال پیپرلیک کو روکنے کے لئے ایک ترمیمی بل پربحث کر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پیپر لیک سے متعلق حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں 20 سے زائد امتحانات کے پرچے لیک ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رام مندر میں دیئے گئے چندے اور چڑھاوے میں بھی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
Maharashtra TET Paper Leak: مہاراشٹر ٹی ای ٹی پیپر لیک کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، ماسٹر مائنڈ وجیندر کمار گپتا بہار سے گرفتار
پولیس نے بتایا کہ وجیندر کمار گپتا کو بہار سے گرفتار کرنے کے بعد پونے ایئرپورٹ لایا گیا ہے، جہاں سے اسے بھونڈی منتقل کیا جائے گا تاکہ مزید پوچھ گچھ کی جا سکے۔ اس معاملے میں اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ پہلے گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں بھیجا جا چکا ہے۔ادھر ایس آئی ٹی نے مزید کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کپل دہیا سمیت تین دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
Rahul Gandhi Reacts to PM’s Announcement: دھرمیندر پردھان کو برطرف کریں، طلبہ سے مانگیں معافی.. پی ایم مودی کے اعلان پر راہل گاندھی کا ردعمل
وزیر اعظم مودی کے اعلان کے بعد راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا کہ آپ ہی نے ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ آپ نے تعلیمی نظام پر مکمل قبضہ ہونے دیا، اسے تباہ ہونے دیا، بلکہ اس کی حوصلہ افزائی بھی کی اور اس کے ذمہ دار ہر شخص کو تحفظ فراہم کیا۔
PM Modi on Paper Leak Case: ’’نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ برداشت نہیں…. پیپر لیک معاملے میں فاسٹ ٹریک کورٹ کا ہوگا قیام…‘‘، پی ایم مودی کا بڑا اعلان
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ طلبہ کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی یہ ایک اہم کڑی ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔
”پیپرلیک روکنے کے نام پرکامیڈی سرکس…‘‘ اروند کیجریوال نے ایئر فورس کے استعمال اور ٹیلی گرام پابندی پر اٹھایا سوال
عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینر اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ پیپرلیک کا کاروباراربوں-کھربوں روپئے کا ہے اوراس کا پیسہ ٹاپ تک پہنچتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی نیت پیپرلیک روکنے کی نہیں ہے، اب نظام بدلنے کے لئے عوام کو سڑکوں پرآنا پڑے گا۔
NEET-UG 2026 paper leak: سی بی آئی نے نیٹ-یو جی 2026 پیپر لیک معاملے میں پونے کی ٹیچر کو دہلی عدالت میں کیا پیش، 14 دن کی تحویل کی درخواست
ملزمہ پر بوٹنی اور زولوجی کے سوالات لیک کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے منیشا گروناتھ ماندھارے کو اتوار کے روز دہلی کی روز ایونیو عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے 14 دن کی تحویل مانگی۔ ملزمہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے پینل کا حصہ تھیں اور امتحانی عمل میں ماہر اور مترجم کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔
CM Yogi Adityanath: پیپر لیک کو روکنے کے لئے بنائے جائیں گے سخت قانون: سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ
سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، "سلیکشن کمیشن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ بھرتی کے امتحانات کے لیے وقت پر کیلنڈر جاری کریں اور اس پر عمل کریں۔اگر امتحان کیلنڈر کے مطابق نہیں ہوتے ہیں تو اس سے امیدواروں کو پریشانی اور تکلیف ہوتی ہے۔
Rajasthan Paper Leak: راجستھان ایس آئی ریکروٹمنٹ-2021 پیپر لیک کیس، سپریم کورٹ اس معاملے کی اگلی سماعت 15 مئی کو
ملزمان کی جانب سے کہا گیا کہ ایس او جی نے ملزمان کو آر پی اے سے اٹھایا اور انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا اوربعد میں انہیں گرفتار ظاہر کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ نچلی عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا جو حکم دیا ہے وہ درست ہے۔





