Bharat Express DD Free Dish

PM Modi on Paper Leak Case: ’’نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ برداشت نہیں…. پیپر لیک معاملے میں فاسٹ ٹریک کورٹ کا ہوگا قیام…‘‘،  پی ایم مودی کا بڑا اعلان

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ طلبہ کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی یہ ایک اہم کڑی ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح پیپر لیک کے تمام مقدمات کے فوری تصفیے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والے کسی بھی شخص کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا اعلان

وزیر اعظم مودی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ملک کے نوجوانوں کے مفادات اور ان کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔ پیپر لیک کے تمام مقدمات میں قصورواروں کو جلد از جلد سخت سزا دلانے اور مقدمات کے فوری تصفیے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ضروری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

طلبہ کے مفاد میں اہم فیصلہ

وزیر اعظم نے اس فیصلے کو طلبہ کے مفاد میں ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا، ’‘طلبہ کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی یہ ایک اہم کڑی ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

پیپر لیک قومی سطح کا مسئلہ

اس سے قبل وزیر اعظم مودی کہہ چکے ہیں کہ پیپر لیک کا مسئلہ کسی ایک ریاست یا صرف مرکزی حکومت تک محدود نہیں، بلکہ یہ پورے ملک کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے منگل کو این ڈی اے کے ’منگل ملن‘ پروگرام کے بعد بتایا تھا کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پیپر لیک جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دلانے کے لیے ملک کے سینئر وکلا کو بھی آگے آنا چاہیے، تاکہ آئندہ ایسے جرائم کرنے والوں کے دل میں قانون کا خوف پیدا ہو۔

طلبہ کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح

کرن رجیجو کے مطابق وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح طلبہ کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ اسی مقصد کے تحت نیٹ کا دوبارہ امتحان جلد منعقد کرایا گیا اور اس کے نتائج بھی بغیر کسی تاخیر کے جاری کیے گئے، تاکہ طلبہ کا تعلیمی مستقبل متاثر نہ ہو۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read