Bharat Express

Rahul Gandhi Sentenced: راہل گاندھی کی حمایت میں آئے کیجریوال، کہا- کانگریس سے اختلاف، لیکن راہل گاندھی کو اس طرح ہتک عزت کے مقدمہ میں پھنسانا ٹھیک نہیں

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو سورت کی عدالت کے ذریعہ ہتک عزت کے معاملے میں دو سال کی قید کی سزا سنائے جانے کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیربی جے پی لیڈران اور پارٹیوں پرمقدمے کرکے انہیں ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال

Rahul Gandhi Defamation Case: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو سورت کی عدالت کے ذریعہ ہتک عزت کے معاملے میں دو سال کی قید کی سزا سنائے جانے کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیربی جے پی لیڈران اور پارٹیوں پرمقدمے کرکے انہیں ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، ‘ہمارے کانگریس سے اختلاف ہیں، مگر راہل گاندھی کو اس طرح ہتک عزت کے مقدمے میں پھنسانا ٹھیک نہیں۔ عوام اور اپوزیشن کا کام ہے سوال پوچھنا۔ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، لیکن اس فیصلے سے رضا مند نہیں ہیں۔’

سورت کی ایک عدالت نے جمعرات کو راہل گاندھی کو مودی ‘سرنیم’ سے متعلق تبصرہ کو لے کر 2019 میں درج مجرمانہ ہتک عزت کے ایک معاملے میں دو سال کی سزا سنائی۔ حالانکہ کچھ دیر بعد ہی عدالت نے راہل گاندھی کو ضمانت بھی دے دی اور ان کی سزا کے عمل پر 30 دنوں تک کے لئے روک لگا دی۔ تاکہ کانگریس لیڈر فیصلے کو چیلنج دے سکیں۔

 

سزا کے اعلان کے دوران راہل گاندھی عدالت میں موجود تھے۔ انہوں نے بعد میں اس معاملے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہاتما گاندھی کی لائنوں کو دوہراتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے ‘سچائی ہی خدا’ ہیں۔ راہل گاندھی نے فیصلے کے فوراً بعد ٹوئٹ کیا، ‘میرا مذہب سچائی اور عدم تشدد پر مبنی ہے۔ سچائی میرا خدا ہے۔ عدم تشدد اسے پانے کا ذریعہ۔ مہاتما گاندھی

قانونی لڑائی لڑی جائے گی: کانگریس

راہل گاندھی کے وکیل بابو منگوکیا نے بتایا کہ چیف عدالتی مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما کی عدالت نے راہل گاندھی کو سزا سنانے کے بعد انہیں ضمانت بھی دے دی اور ان کی سزا پر 30 دن کے لئے روک لگا دی۔ سورت کی کورٹ نے کانگریس لیڈرکو تعزیرات ہند کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت قصوروار قرار دیا، یہ دفعات ہتک عزت اور اس سے متعلق سزا سے جڑی ہے۔ کانگریس نے کہا کہ پارٹی قانون کے تحت لڑائی لڑے گی اور عدالت کے اس فیصلے کو گجرات ہائی کورٹ میں چیلنج دے گی۔

 یہ ہے پورا معاملہ

سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے دوران کرناٹک کے کولار میں ایک ریلی کے دوران راہل گاندھی نے کہا تھا کہ آخر سبھی چوروں کے سرنیم مودی ہی کیوں ہوتے ہیں؟ اس تبصرہ پر کافی ہنگامہ ہوا تھا، جس کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی اور گجرات کے سابق وزیرپورنیش مودی نے تبصرہ سے متعلق مجرمانہ ہتک عزت معاملہ درج کروایا تھا۔ کہا گیا کہ راہل گاندھی کا بیان پورے مودی سماج کے لئے قابل توہین ہے اور اس سے پورے مودی طبقے کو بدنام کیا گیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس 

Also Read