مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز کنڈمالا میں اندریانی ندی پر پل کے گرنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انھوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس سے بھی بات کی تاکہ صورت حال کا جائزہ لیا جاسکے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ ’’پونے میں اندریانی ندی پر پل گرنے کے المناک واقعہ سے بہت دکھی ہوں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے بات کی اور زمینی موجودہ صورت حال کے بارے میں دریافت کیا۔‘‘
وزیر داخلہ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی طرف سے کئی جانیں بچانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور اس المناک واقعہ میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ امت شاہ نے مزید کہا ’’قریب ہی تعینات این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں، ریسکیو آپریشن میں شامل ہوئیں اور قابل ذکر تیزی کے ساتھ کئی جانیں بچائیں۔‘‘
Deeply saddened by the tragic incident of the bridge collapse on the Indrayani River in Talegaon, Pune. Spoke with Maharashtra Chief Minister Shri Devendra Fadnavis and inquired about the present situation on the ground. NDRF teams posted nearby quickly rushed to the site, joined…
— Amit Shah (@AmitShah) June 15, 2025
وزیر اعظم مودی نے بھی کیا اظہارِ افسوس، دیویندر فڈنویس سے کی بات
دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز دیویندر فڈنویس سے بات کی اور کنڈمالا میں اندریانی ندی پر ایک پل کے گرنے کے بعد جاری بچاؤ کارروائیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعظم کو، جو اس وقت قبرص میں ہیں، متاثرہ افراد کی مدد کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) بہہ جانے والوں کے لیے تلاشی مہم چلا رہی ہے اور تمام ایجنسیاں امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق این ڈی آر ایف فائر ڈپارٹمنٹ اور پولیس کو تلاش اور بچاؤ آپریشن کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


