Bharat Express DD Free Dish

CM Devendra Fadnavis

وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے پولیس کی مستعدی سے متعلق اہم اعداد و شمار پیش کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ہنگامی ہیلپ لائن ’ڈائل 112‘ پر پمپری چنچوڑ پولیس نے مہاراشٹر کے تمام پولیس کمشنریٹس کے مقابلے میں سب سے کم رسپانس ٹائم درج کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔پولیس نے ہنگامی حالات میں شہریوں تک پہنچنے کا اوسط وقت کم کرکے محض 3 منٹ کر دیا ہے۔

پمپری چنچوڑ: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج پمپری چنچوڑ پولیس کی کارکردگی کی ستائش کی۔ ہنگامی ہیلپ لائن ’ڈائل 112‘ پر پولیس نے صرف 3 منٹ کا اوسط رسپانس ٹائم درج کرکے ریاست کے تمام پولیس کمشنریٹس میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کو مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اور ڈرون کیمروں سمیت جدید سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ انہوں نے اداکار کے اہل خانہ کو یقین دلایا تھا کہ حملے میں ملوث افراد کوبخشا نہیں جائے گا، خواہ وہ کوئی بھی ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے اس مشکل وقت میں اداکاراوران کے خاندان کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

ممبئی کے جوہو علاقے میں اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں اداکار کے ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے اداکار پر گولیاں چلائیں۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

یونیورسٹی کے 10 فیکلٹیز کے طلبہ کو مجموعی طور پر 2,320 ڈگریاں دی گئیں، جن میں 123 پی ایچ ڈی کی اسناد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 83 ہونہار طلبہ کو 123 طلائی تمغوں، 7 نقرئی تمغوں اور 13 دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔

’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ 2‘ کی ایک قسط میں سمے رینہ اور اسٹینڈ اپ کامیڈین شیرون ورما کے درمیان ان کے آبائی مقامات کو لے کر بات چیت ہوئی۔ یہ گفتگو تب شروع ہوئی جب سمے نے اپنے مخصوص انداز میں سامعین سے شیرون کا تعارف کرایا اور ان کے بہار سے ہونے پر مذاق کیا۔

مرکزی وزیرِ تعلیم کے عہدے سے دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد دہلی سے لے کر مہاراشٹر تک سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ  نے صرف ہندی ہی نہیں بلکہ مراٹھی زبان میں بھی اپنا پیغام جاری کیا، جسے مہاراشٹر کے عوام کے ساتھ ان کی قربت اور ریاست کی ثقافت سے وابستگی کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔ مراٹھی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فڑنویس کی قیادت میں ریاست میں عوامی بہبود کی اسکیموں اور شفاف طرز حکمرانی کو مؤثر انداز میں فروغ دیا جا رہا ہے،

مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس کی قیادت والی حکومت کے زرعی قرض معافی کے فیصلے سے 56 لاکھ کسانوں کوفائدہ ہوگا۔ دیویندرفڑنویس کی قیادت والی حکومت کے اس فیصلے سے 56 لاکھ کسانوں کو فائدہ ملے گا۔ کسانوں کی قرض معافی کی کل رقم 36,585 کروڑ روپئے ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پونے میں مبینہ زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کے معاملے میں سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔