Devendra Fadnavis On Modi Government: مودی حکومت کے 12 برس تاریخی قرار، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا- وزیراعظم مودی کی قیادت میں بھارت بنا خود کفیل
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں کئی اہم اصلاحات نافذ کی گئیں، جن کے باعث طویل عرصے سے رکے ہوئے پالیسی معاملات کو نئی رفتار ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو منظم شکل دینے، ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینے اور ملک کو 2047 تک وکست بھارت بنانے کے وژن پر مسلسل کام کیا ہے۔
PM Modi Writes to CM Fadnavis: وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعلیٰ فڑنویس کو لکھا خط، مہاراشٹر کو شجاعت، اصلاح اور ترقی کی علامت قرار دیا
وزیر اعظم اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مہاراشٹر ہمیشہ سے بھارت کی معاشی تبدیلی میں سب سے آگے رہا ہے۔ صنعت سے لے کر جدت (انوویشن) تک، مالیات سے لے کر مینوفیکچرنگ تک، تجارت سے لے کر تخلیقی صلاحیتوں تک، بھارت کی ترقی میں مہاراشٹر کا کردار بے مثال ہے۔
PM Modi Expresses Grief over Nagpur Factory Blast: ناگپور حادثے پر وزیرِاعظم نریندر مودی کا اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان
مہاراشٹر کے وزیرِاعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل مقامی انتظامیہ کے رابطے میں ہیں اور ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
Ajit Pawar Death Case: اجیت پوار کے طیارہ حادثے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ، وزیر اعلیٰ فڈنویس نے وزیر داخلہ امت شاہ سے کی بات
وزیر اعلیٰ فڈنویس نے مہاراشٹر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے ایک روز قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مہایوتی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ طیارہ حادثے سے متعلق تمام شبہات دور ہوں۔ ان کے مطابق این سی پی کی جانب سے سی بی آئی جانچ کے مطالبے پر مشتمل خط موصول ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے امت شاہ سے بات چیت کی۔
Ajit Pawar Plane Crash: اجیت پوار طیارہ حادثہ معاملہ: روہت پوار کا وی ایس آر کمپنی پر سنگین الزام، مجرمانہ جانچ کا مطالبہ تیز
مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی طیارہ حادثے میں موت کو تقریباً ایک ماہ گزرنے کے باوجود معاملہ مسلسل سیاسی اور عوامی بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ) کے رکن اسمبلی روہت پوار نے حادثے سے متعلق نئے سوالات اٹھاتے ہوئے وی ایس آر ایوی ایشن کمپنی کے کردار پر سنگین شبہات ظاہر کیے ہیں اور مکمل مجرمانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
Fadnavis Vision Summit: اے آئی سے زراعت میں انقلاب! سمٹ میں وزیر اعلیٰ فڈنویس کا وژن پلان
انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے زرعی شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات اور کمزور ہوتی سپلائی چین کے دور میں ٹیکنالوجی ہی مستقبل کی اصل کلید ہے۔
Maharashtra BJP-Mahayuti Victory: ضلع پریشد انتخابات میں بی جے پی–مہایوتی کی بڑی جیت، وزیر اعظم مودی کا اظہار تشکر، کہا- مہاراشٹر نے پھر دیا آشیرواد
مہاراشٹر میں ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی مہایوتی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس کامیابی کو عوامی اعتماد اور خوش حکمرانی کی جیت قرار دیا۔
اجیت پوارکی اہلیہ سنیترا پوار نائب وزیراعلی بننے کے لئے راضی! اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے بعد کل ہوسکتی ہے حلف برداری
مہاراشٹرمیں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی موت کے بعد نائب وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجیت پوارکی اہلیہ سنیترا پوارکوکل این سی پی قانون سازپارٹی کا لیڈرمنتخب کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد وہ نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے سکتی ہیں۔
Ajit Pawar Plane Crash: اجیت پوار کو آخری الوداعی: وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور ایکناتھ شندے سمیت کئی وزراء بارامتی پہنچے
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سمیت کئی مرکزی اور ریاستی وزراء آج صبح بارامتی پہنچے اور وہ ودیا پرتشٹھان میدان میں اجیت پوار کے جسد خاکی پر پھول چڑھائیں گے اور ان کا آخری دیدار کریں گے۔
Maharashtra Police Medals: مہاراشٹر پولیس کو یومِ جمہوریہ پر بڑا اعزاز، وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے تمام افسران اور اہلکاروں کو دی مبارکباد
یومِ جمہوریہ کے موقع پر مہاراشٹر پولیس نے ایک بار پھر اپنی بہادری، فرض شناسی اور خدمات کا لوہا منوایا ہے۔ اس سال ریاست مہاراشٹر کو مجموعی طور پر 89 پولیس میڈل حاصل ہوئے ہیں، جن میں بہادری، امتیازی خدمات اور قابلِ ستائش خدمات کے اعزازات شامل ہیں۔





