Bharat Express

Advisory for Indian Nationals and Indian Students in Canada: کشیدگی کے درمیان وزارت خارجہ نے کینیڈا میں رہنے والے طلباء اور شہریوں کے لیے جاری کی ایڈوائزری، کینیڈا نہ جانے کی دی صلاح

ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کینیڈا میں ان علاقوں اور ممکنہ مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں جہاں اس طرح کے واقعات دیکھے گئے ہوں۔

وزارت خارجہ نے کینیڈا میں رہنے والے طلباء اور شہریوں کے لیے جاری کی ایڈوائزری

انڈیا کینیڈا نیوز: کناڈائی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کے بعد کینیڈا میں مقیم ہندوستانیوں کا ٹینشن بڑھ گیا ہے۔ اس دوران، بدھ (20 ستمبر) کے روز وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں اور طلباء کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں اور طلباء سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ وہاں بڑھتی ہوئی ہندوستان مخالف سرگرمیوں اور مجرمانہ تشدد کے پیش نظر انتہائی احتیاط برتیں۔ اس کے علاوہ جو شہری کینیڈا کا سفر کرنے والے ہیں وہ بھی احتیاط برتیں۔

ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کینیڈا میں ان علاقوں اور ممکنہ مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں جہاں اس طرح کے واقعات دیکھے گئے ہوں۔ حال ہی میں، ان دھمکیوں نے خاص طور پر ہندوستانی سفارت کاروں اور ہندوستانی کمیونٹی کے ان حصوں کو نشانہ بنایا ہے جو ہندوستان مخالف ایجنڈے کی مخالفت کرتے ہیں۔

 

بھارت ایکسپریس۔

Also Read