Bharat Express

Indian Students in Canada

بھارت اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے بھارتی والدین کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ وجہ وہ سرمایہ کاری ہے جو انہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے کینیڈا میں کی ہے۔

ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کینیڈا میں ان علاقوں اور ممکنہ مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں جہاں اس طرح کے واقعات دیکھے گئے ہوں۔

کینیڈین حکام سے بارہا تاکید کی گئی کہ وہ منصفانہ رہیں اور انسانی رویہ اپنائیں، کیونکہ طالب علموں کی غلطی نہیں تھی۔ اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ کینیڈا کے نظام میں خامیاں ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو ویزے جاری کیے گئے اور انہیں کینیڈا میں داخلے کی اجازت بھی دی گئی۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ اگر ایسے لوگ ہیں، جنہوں نے طلباء کو گمراہ کیا ہے تو قصوروارافراد کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

کینیڈا میں ہندوستانی طلباء کو ان دنوں ملک بدری کا خطرہ ہے۔ ایجوکیشن ویزا پر کینیڈا پہنچنے والے تقریباً 700 ہندوستانی طلباء کے آفر لیٹر جعلی پائے گئے ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت زیر بحث آیا جب ان طلباء نے کینیڈا میں مستقل رہائش کے لیے درخواست دی۔