
راجستھان کے سیکر میں ایک دردناک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی پانچ ماہ کی جڑواں بیٹیوں کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا، کیوں کہ اسے ان کے بجائے بیٹے کی خواہش تھی۔ اس نے مبینہ طور پر جمعرات کو نیم کا تھانہ شہر میں اپنے گھر سے تقریباً 2 کلومیٹر دور ایک خالی پلاٹ میں دونوں بچیوں کی لاش کو دفن کر دیا تھا۔ پولیس کی ایک ٹیم نے لاشوں کو نکالنے کے ساتھ اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اشوک یادو نام کا وہ شخص ایک بیٹا چاہتا تھا اور جمعرات کی رات اس کا اپنی بیوی انیتا سے اس مسئلہ پر جھگڑا ہوا۔ یہ بھی بتا دیں کہ ان دونوں کی ایک پانچ سالہ بیٹی اور بھی ہے۔ ایڈیشنل ایس پی روشن مینا نے کہا ’’لڑکیوں کے ماموں سنیل یادو نے کوتوالی پولیس اسٹیشن فون کیا۔ اس نے بتایا کہ لڑکیوں کے والد نے انھیں قتل کر دیا ہے اور لاشوں کو کلکٹریٹ کے قریب زمین میں دفن کر دیا ہے۔‘‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم راج ویر یادو اور فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم رات دیر گئے موقع پر پہنچی اور اسے سیل کردیا۔پولیس نے کہا ہے کہ جمعہ کی صبح لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
بچیوں کو زمین پر پٹخنے سے پہلے بیوی کو بھی مارا پیٹا
سب انسپکٹر وریندر کمار نے بتایا کہ ’’اشوک یادو کے یہاں 4 نومبر 2024 کو جڑوا بچیوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ تبھی سے گھر میں جھگڑا چل رہا تھا، کیوں کہ اشوک اور اس کے گھر والے ایک بیٹا چاہتے تھے۔‘‘ سب انسپکٹر نے مزید بتایا کہ اشوک نے پہلے اپنی بیوی کو مارا پیٹا اور پھر دونوں بیٹیوں کو اٹھا کر بے دردی سے زمین پر پٹک دیا۔ زخمی لڑکیوں کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد شوہر اور اس کے گھر والوں نے مل کر ان لڑکیوں کو دفن کر دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔