Bharat Express

عمران خان کے قافلے میں بڑا حادثہ، آپس میں ٹکرائیں گاڑیاں، پاکستان کے سابق وزیر اعظم محفوظ

 پاکستان کے سابق وزیراعظم کے قافلے میں چل رہی کئی گاڑیوں کے ٹکرانے سے حادثہ ہوگیا۔ یہ حادثہ تب ہوا ہے، جب عمران  خانہ توشہ خانہ معاملے میں پیش ہونے کے لئے اسلام آباد جا رہے تھے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔

Accident In Imran Khan’s Convoy: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان آج توشہ خانہ معاملے میں شامل ہونے کے لئے اسلام آباد جا رہے ہیں۔ راستے میں ان کے قافلے کے ساتھ حادثہ ہوگیا ہے۔ ان کے قافلے میں چل رہی کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حالانکہ ان سب کے درمیان عمران خان پوری طرح سے محفوظ ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو لاہور ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کے کل 9 معاملوں میں سے 6 معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے 6 معاملوں میں 24 مارچ تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت کو منظوری دی ہے۔ دہشت گردی سے متعلق 6 معاملوں میں عمران خان کی سابقہ گرفتاری ضمانت/حفاظتی ضمانت کو لاہور ہائی کورٹ کی 2 رکنی بینچ نے منظوری دے دی ہے۔ جبکہ 3 دیگر معاملوں کی سماعت سنگل جج بینچ کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان توشہ خانہ معاملے میں گرفتاری سے بچ رہے ہیں اور اپنے زماں پارک واقع رہائش گاہ سے باہر نہیں نکل رہے ہیں، جسے اس کے سینکڑوں حامیوں نے گھیر رکھا ہے۔ گزشتہ کچھ دن سے حامیوں کی پولیس اور رینجرس سے ٹکراؤ ہو رہا ہے۔

   -بھارت ایکسپریس