امریکہ-اسرائیل اورایران میں جاری جنگ کے درمیان پاکستان اورافغانستان کے درمیان لڑائی کا نیا مورچہ کھل گیا ہے۔ پہلے پاکستان نے افغانستان کی راجدھانی کابل، قندھاراورپکٹیکا میں ایئراسٹرائیک کردی، اس کے جواب میں طالبان نے اسلام آباد اورپشاورکودھواں دھواں کردیا۔ پاکستان کی ایئرفورس نے کابل اورقندھارتک بم گرائے۔ قندھار شہرمیں طالبان کے البدرکورکا ہیڈ کوارٹربھی نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق، حملے کے وقت وہاں طالبان کے سینئرکمانڈربھی موجود تھے۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس نے ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا، لیکن حقیقت کچھ اورہی ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پرطالبان کا ڈرون حملہ
ٹولونیوزکے مطابق، قندھارکے احمد شاہ بابا ایئرپورٹ کے پاس دھماکہ ہوا۔ پرائیویٹ کمپنی کام ایئرکی تیل ریفائنری کو بھی ٹارگیٹ کرکے حملہ کیا گیا۔ افغانستان سیکورٹی فورسیز نے پاکستانی حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔ جمعہ کے روزانہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کردیا۔ اس کے بعد ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت روکنی پڑی۔ پاکستانی ایئرفورس کے فائٹرجیٹس کو پرواز بھرنی پڑی تاکہ مزید حملوں کو روکا جاسکے۔ طالبان نے اسلام آباد کے فیض آباد علاقے میں بڑی ملٹری اسٹیشن حمزہ کو بھی نشانہ بنایا۔ اس حملے میں پاکستان کو بھاری نقصان ہوا۔
ہمارے حملے میں کئی پاکستانی فوجی مارے گئے: طالبان
افغانستان ڈیفنس منسٹری کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں پاکستانی فوج کے کئی فوجی مارے گئے۔ پشاور میں بھی طالبان نے ڈرون اسٹرائیک کی۔ پاکستانی فوج کے کوہاٹ سینٹرل کمانڈ اور کو ہاٹ بریگیڈ کیمپ کونشانہ بنایا گیا۔ افغانستان ڈیفنس منسٹری (افغان وزارت دفاع) نے کہا کہ ان حملوں میں پاکستان کے درجنوں فوجی مارے گئے اورایک درجن سے زیادہ ملٹری پوسٹ تباہ ہوگئیں۔ پاکستانی فوج کے حملے کا جواب طالبان نے اتنا تیزدیا کہ پشاورسے لے کرراولپنڈی تک ہنگامہ مچ گیا۔ افغانستان سیکورٹی فورسیزکے حملے میں پاکستانی فوج کوکافی نقصان پہنچنے کی بات سامنے آئی ہے۔
پاکستان کے حملوں میں مارے جارہے ہیں عام شہری
وہیں، پاکستان کے ذریعہ کئے گئے حملوں میں عام شہریوں کے گھرتباہ ہوگئے۔ افغانستان میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی کی آڑمیں بے گناہ افغان شہریوں پرحملہ کررہا ہے اورمعصوم بچوں کوہدف بنایا جارہا ہے۔ ایک افغان شہری نے کہا کہ ہوائی حملے کے بعد ہمارا گھرہم پرہی گرگیا۔ میرا چھوٹا بھائی ہالوے میں زخمی پڑا تھا۔ میں نے اسے کئی بارآوازدی، لیکن وہ بے ہوش تھا۔ آخرکاروہ ہوش میں آیا اورمجھے ملبے سے باہرنکالا۔ پھر ہم دونوں نے ملبے میں پھنسی میری اہلیہ، بیٹی اورماں کوبچایا۔ وہ زخمی تھیں، لیکن ہم انہیں باہرنکال کراسپتال لے جانے میں کامیاب ہوئے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

