Bharat Express DD Free Dish

Afghanistan-Pakistan Conflict

افغانستان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان فضائیہ نے پاکستان میں مبینہ طور پر دولتِ اسلامیہ (داعش) سے وابستہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وزارت کے بیان کے مطابق یہ حملے منگل کی شب پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ان مقامات پر کیے گئے، جنہیں وزارت نے داعش سے وابستہ مراکز قرار دیا۔

پاکستان نے افغانستان کے کئی شہروں پرفضائی حملے کئے، جس کے بعد طالبان نے اسلام آباد ایئرپورٹ کونشانہ بنایا۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں پاکستانی فوج کوکافی نقصان پہنچا ہے۔

ماہرین کے مطابق افغانستان کے ساتھ جاری تنازع میں بھارت کو گھسیٹنا پاکستان کی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ داخلی بحران، معاشی مشکلات، ٹی ٹی پی کے بڑھتے خطرے اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق سیاسی تنازع سے عوام کی توجہ ہٹائی جا سکے۔