Bharat Express

بین الاقوامی

سانپ زمین کے خطرناک ترین جانوروں میں سے ایک ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چین کے دیہاتوں میں سانپوں کی کاشت کی جاتی ہے۔ وہاں کے لوگ اس کاروبار سے کروڑوں کما رہے ہیں۔ کنگ کوبرا، وائپر اور ریٹل سانپ جیسے بہت سے زہریلے سانپ وہاں پالے جاتے ہیں۔

ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی مئی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخاب کا پہلا دور ہوا تھا جس میں چار امیدوار مدِ مقابل تھے۔الیکشن کے پہلے راؤنڈ میں کوئی بھی امیدوار 50 فی صد سے زائد ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کل پارٹی رہنماؤں کو بلایا تھا انہیں نہیں ملنے دیا گیا۔

لیبر پارٹی تاریخی1997 کے نتائج کو دوہرانے جارہی ہے۔ لیبرپارٹی کو1997 کے بعد اب تک کی سب سے بڑی جیت ملی تھی۔ اس وقت پارٹی کے رہنما ٹونی بلیئر تھے۔ پارٹی نے اس وقت 419 سیٹیں جیتی تھیں۔ جبکہ کنزرویٹیو صرف165سیٹوں پرسمٹ کررہ گئی تھی۔

حزب اللہ نے جنوب مغربی لبنان کے شہر طائر میں اپنے سینیئر فوجی کمانڈر محمد نیمہ نصر کی ہلاکت کے بدلے میں شمالی اسرائیل کی طرف تقریباً 200 راکٹ اور میزائل داغے۔

برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی زبردست فتح کی طرف بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب موجودہ وزیر اعظم رشی سنک کی کنزرویٹو پارٹی بہت پیچھے رہ گئی ہے۔ جیتنے کی صورت میں لیبر پارٹی 14 سال بعد برطانیہ میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

نیتن یاہو نے اپنے مذاکرات کاروں پر زور دیا کہ "جنگ اپنے تمام اہداف حاصل کرنے کے بعد ہی ختم ہو گی،اس سے ایک لمحہ پہلے بھی ختم نہیں ہوگی۔وزیر اعظم نے بارہا کہا ہے کہ ان کےاہداف میں حماس کی مکمل شکست شامل ہے جو کہ جنگ بندی کی طرف کسی بھی اقدام سے متصادم ہے۔

حزب اللہ کے اس حملے کے بعد اسرائیل نے اپنے شمالی سرحدی علاقے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا جہاں سے زیادہ تر کمیونٹیز کا انخلا کر لیا گیا تھا۔ لیکن اسرائیلی حکام نے فوری طور پر کہا کہ اس نے جوابی کارروائی میں جنوبی لبنان میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا توسیعی خاندان موجودہ بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ یہ تبھی ممکن ہے جب یہ کوششیں اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل تک پھیل جائیں۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں، ہم آگے کے راستے پر ایک مضبوط اتفاق رائے پیدا کر سکتے ہیں۔

اس بار برطانوی انتخابات میں ہندوستانی نژاد افراد توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ہندوستانی نژاد ہندو ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے کنزرویٹو پارٹی نے 30 اور لیبر پارٹی نے 33 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔