India-Denmark Friendship: وزیر اعظم مودی نے ڈنمارک کے پنشن فنڈز کو بھارت میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دی دعوت
وزیر اعظم مودی نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن کے ساتھ اہم دو طرفہ ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور گرین ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ڈنمارک کے بڑے پنشن فنڈز کو بھارت میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت بھی دی۔
PM Modi Leaves For Italy After Norway Visit: ناروے سے اٹلی روانہ ہوئے وزیر اعظم مودی، نارڈک ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
وزیر اعظم مودی نے ناروے سے روانگی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بھارت اور نارڈک ممالک کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں خطوں کے درمیان تجارتی روابط مضبوط ہوئے ہیں اور سرمایہ کاری کے تعلقات بھی پہلے سے کہیں زیادہ گہرے ہوئے ہیں۔
Gautam Adani US Case Dismissed: گوتم اڈانی کو ملی کلین چٹ! امریکہ میں زیر التواء تمام فوجداری مقدمات ہمیشہ کے لیے بند
اڈانی گروپ کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے میں شامل تمام فریق بھارتی شہری اور بھارتی کمپنیاں ہیں، جبکہ مبینہ لین دین اور سرگرمیاں بھی مکمل طور پر بھارت میں انجام پائی تھیں۔ وکلاء نے یہ دلیل بھی دی کہ جن بانڈز یا مالیاتی دستاویزات کا حوالہ دیا جا رہا ہے، وہ امریکی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈ نہیں ہوتے، اس لیے امریکی قوانین کا اطلاق اس معاملے پر نہیں ہوتا۔
India-Nordic Partnership: تجارتی معاہدوں سے بھارت اور نارڈک ممالک کے تعلقات میں نئے سنہری دور کا ہوگا آغاز: وزیر اعظم مودی
سمٹ کے بعد نارڈک ممالک کے لیڈروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آٹھ برس قبل بھارت اور نارڈک ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی رفتار دینے کے لیے اس پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی گئی تھی اور آج اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
Russian President Vladimir Putin To Visit India: روسی صدر ولادیمیر پوتن 10 ماہ میں دوسری بار آئیں گے بھارت، دہلی میں برکس سمٹ میں کریں گے شرکت، سال کے آخر میں وزیر اعظم مودی بھی جائیں گے روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن رواں سال 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے۔ روسی حکومت نے اس بات کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس سال کے آخر میں روس کا دورہ کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان سالانہ سربراہ اجلاس منعقد ہونے کی توقع ہے۔
India-Norway Agreement: وزیر اعظم مودی کے دورہ ناروے کے دوران 12 اہم معاہدوں پر اتفاق، ”ڈیجیٹل انڈیا“ مشن کو عالمی سطح پر فروغ دینے پر زور
سب سے اہم پیش رفت بھارت اور ناروے کے تعلقات کو ”گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ“ تک وسعت دینے کا فیصلہ ہے۔ اس شراکت داری کے تحت ماحولیاتی تحفظ، گرین انڈسٹری، سرکلر اکانومی، کلائمیٹ فنانسنگ اور صاف توانائی کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔ اس تعاون سے ناروے کی جدید ٹیکنالوجی اور بھارت کی مینوفیکچرنگ صلاحیت کو یکجا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
PM Modi Visit Norway: ”ہم بھی دہشت گردی کا درد سمجھتے ہیں…“، وزیر اعظم مودی کے دورۂ ناروے کے دوران وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور کا بڑا بیان
دہشت گردی کے مسئلے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ناروے کے وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ناروے خود بھی دہشت گردی کے دردناک تجربے سے گزر چکا ہے۔ انہوں نے 15 برس قبل ہونے والے اس دہشت گرد حملے کا ذکر کیا جس میں سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور کئی بے گناہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
PM Modi Meets Iceland PM Kristrun Frostadottir: اوسلو میں وزیر اعظم مودی اور آئس لینڈ کی وزیر اعظم کے درمیان اہم ملاقات، بھارت-نارڈک تعاون پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم نریندر مودی نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں آئس لینڈ کی وزیر اعظم کرسٹرون فراسٹاڈوٹیر کے ساتھ ایک اہم دو طرفہ ملاقات کی، جس میں بھارت اور نارڈک ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، گرین انرجی، تجارت، ٹیکنالوجی اور علاقائی تعاون جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
Sheikh Hasina said I will return to Bangladesh Very Soon: ”میری خاموشی کو کمزوری مت سمجھنا، بہت جلد لوٹوں گی بنگلہ دیش“، سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بڑا بیان
سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ وہ جلد بنگلہ دیش واپس آئیں گی۔ ہندوستان میں جلاوطنی کے دوران، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی عوامی لیگ کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت پر معیشت کو بحران میں ڈالنے کا الزام لگایا۔
India-Norway Sign 5 Strategic Agreements: آف شور ونڈ انرجی سے لے کر گرین ٹیکنالوجی تک، بھارت اور ناروے نے 5 بڑے اسٹریٹجک معاہدوں پر کیے دستخط
بھارت اور ناروے کے درمیان گرین ٹیکنالوجی، آف شور ونڈ انرجی، میرین ٹیکنالوجی اور سائنسی اشتراک کو فروغ دینے کے لیے پانچ اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ معاہدے وزیر اعظم نریندر مودی کے ناروے دورے کے دوران طے پائے، جنہیں دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔





