PM Modi In Russia: یوکرین میں جنگ لڑرہے ہندوستانیوں کی ہوگی وطن واپسی، پی ایم مودی کی اپیل پر پوتن کا بڑا فیصلہ
دی ہندو نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایک ایجنٹ نے اطلاع دی تھی کہ نومبر 2023 سے روس-یوکرین سرحد پر تقریباً 18 ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ اس دوران ایک شخص کی موت بھی ہوگئی ہے۔
US Presidential Election: بائیڈن نے صدارتی امیدوار کا دعویٰ چھوڑنے سے کیا انکار،کہا – ‘ٹرمپ کو میں ہی دوں گا شکست’
انتخابی بحث میں کمزور ثابت ہونے کے بعد، پارٹی کے اپنے ارکان پارلیمنٹ اب بائیڈن پر صدارتی انتخاب سے خود کو دور کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن اس قابل نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کر سکیں۔
Israel Hamas War: اسرائیل-حماس جنگ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، حماس مستقل جنگ بندی کی شرط سے دستبردار
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کواسرائیل کے جنگی اہداف کے حصول میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہ کرلے اس وقت تک ہمیں جنگ جاری رکھنا ہوگی۔
X is threat to national security: پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس‘‘ پر پابندی رہے گی برقرار، شہباز سرکار نے ملکی سلامتی کیلئے خطرہ دیا قرار
پاکستان میں ایکس پر پابندی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی نہیں ہے، آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے، تاہم آزادی اظہار رائے پر قانون کے مطابق کچھ پابندی بھی ہوتی ہیں، سوشل میڈیا اور ایکس پر ملکی اداروں کےخلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔
US Presidential Election 2024: جو بائیڈن کے خلاف محاذ ارکان پارلیمنٹ نے کھولا محاذ ، کہا ، انتخابی دوڑ سے ہو جائیں دستبردار ، ان کا نام آئے گا سامنے
امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں اپنی کارکردگی کو ایک بری رات قرار دیا ہے، کیونکہ اس کے بعد سے ان کی مقبولیت کی درجہ بندی میں کمی آئی ہے۔ ان کی پارٹی نے ان کی صحت پر سوالات اٹھائے۔
France Elections 2024: فرانس میں ہاری صدر ایمانوئل میکرون کی پارٹی، ملک بھر میں پھیلا تشدد، پولیس نے آتشزنی کے بعد آنسو گیس کے گولے چھوڑے
انتخابی نتائج آنے کے بعد شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیراعظم گیبریل اٹل نے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نیا وزیر اعظم نہیں بنتا، وہ وزیر اعظم ہی رہیں گے۔
PM Modi Russia Visit: صدر پوتن کے ساتھ نجی ملاقات سے لے کر ڈنر تک…’جانئے کیا ہے وزیر اعظم مودی کا مکمل شیڈول
روس میں ہندوستان کے سفیر ونے کمار نے کہا، 'وزیراعظم مودی اور صدر پوتن کے درمیان نجی ملاقات ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ڈیلیگیشن لیول پر بات چیت ہوگی۔ صدر پوتن وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے لنچ کی میزبانی کریں گے۔
PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات
وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی) کو کہا کہ وزیر اعظم مودی کا دورہ روس ان کے اور صدر ولادیمیر پوتن کے لیے تجارت سمیت کئی مسائل پر براہ راست بات چیت کا ایک بڑا موقع ہے
Sarco Death Capsule: دنیا میں پہلی بار ڈیتھ کیپسول کا ہونے جارہا ہےاستعمال ، 30 سیکنڈ میں بغیر درد کے ہوجائے گی موت
اس ملک میں مرنے کے خواہش مند شخص کے لیے یہ شرط بھی عائد کر دی گئی ہے کہ وہ کسی موذی مرض میں مبتلا نہ ہو۔
Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ
یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت میں پہلی اور دوسری منزل کی سیڑھی کے درمیان فرش پر گرا پایا گیا۔ اس کے ٹکڑے ہو چکے تھے۔ واقعے نے لوگوں کو تشویش اور غم میں مبتلا کر دیا۔اس واقعے کے بعد روبوٹ پر مسلط کیے گئے زیادہ کام پر بحث شروع ہو گئی ہے۔