Bharat Express

بین الاقوامی

پاکستان میں دریائے کابل، دریائے سندھ اور جہلم کے کیچمنٹ علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران درمیانی شدت کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ حکومت نے طبی خدمات اور راحت کے لیے کل 86 کیمپ لگائے ہیں۔

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے 7500 ڈالر کا ٹیکس کریڈٹ ختم کرنے پر غور کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو کابینہ یا مشیر کا کردار بھی دے سکتے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے یہ ریمارکس اکتوبر میں غزہ تنازع شروع ہونے کے بعد سے مشرق وسطیٰ کے اپنے نویں دورے کے دوران پیر کو اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کے دوران دیے۔

سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی، مصری اور قطری سربراہان کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ مملکت غزہ میں فائر بندی اور خراب انسانی صورت حال کے معالجے کے لئے جاری تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 40,099 افراد ہلاک اور 92,609 زخمی ہو چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں کیے گئے حملوں کے دوران اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ایک روزہ دورے کے دوران، دونوں فریقوں نے ہند-کویت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جس میں سیاسی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی، ثقافتی، سفارتی اور عوام کے درمیان رابطے شامل ہیں۔

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں جیل میں قید اپوزیشن کے رکن کے معاملے پر بحث کے دوران زبردست ہاتھا پائی ہوئی، جس میں کئی ارکان زخمی ہو گئے ، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ دو بدو لڑائی میں دو ارکان پارلیمنٹ زخمی ہوگئے۔

ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ یوکرین نے کرسک نیو کلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کر دی ہے، روس کی پارلیمنٹ ڈوما نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ یوکرینی فوج کو روس کے علاقے کُرسک میں ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے۔

دوسری جانب حماس نے کہا کہ اس نے قطر میں اسرائیلی مذاکرات کاروں کے ساتھ امریکہ کے پیش کیے گئے جنگ بندی کے منصوبے پر دو روز مذاکرات کے بعد نئی شرائط کو مسترد کر دیا ہے ۔ثالثوں نے کہا ہے کہ دوحہ میں دو روزہ مذاکرات سنجیدہ اور تعمیری تھے ۔

روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی شہر پیٹروپاولوسکی کمچٹکا سے 55 کلو میٹر دور تھا اور گہرائی 18 میل تھی۔