Bharat Express

Russia Issues Nuclear Warning: روس کے نیوکلیئرپاور پلانٹ پر حملے کی تیاری میں یوکرین، پورے یورپ میں آسکتی ہے تباہی، پوتن نے کردیا خبرار

ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ یوکرین نے کرسک نیو کلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کر دی ہے، روس کی پارلیمنٹ ڈوما نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ یوکرینی فوج کو روس کے علاقے کُرسک میں ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے۔

روس یوکرین کے مابین جنگ کو دو سال  سے زیادہ کی مدت گزر جانے کے باوجود دونوں ممالک کے مابین ابھی تک جنگ جاری ہے اور بہت جلد اس جانگ کے ختم ہونے کی امید بھی بہت کم نظرآرہی ہے، ایسے میں یوکرین کی جانب سے جوہری پلانٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کی خبر ہے جس سے رو س میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روس نے اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کرسک نیو کلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔روئٹرز کے مطابق روس نے ہفتے کے روز یوکرین پر کُرسک کے علاقے میں ایک جوہری پلانٹ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ یوکرین نے کرسک نیو کلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کر دی ہے، روس کی پارلیمنٹ ڈوما نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ یوکرینی فوج کو روس کے علاقے کُرسک میں ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے، یوکرین نے اگر کارروائی کی تو یورپ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوگا۔روس کے مطابق یورپ کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے اقوام متحدہ روس کو  کُرسک نیوکلیئرپاور پلانٹ پرحملے سے باز  رکھے۔

حالانکہ ابھی تک اقوام متحدہ کی جانب سے اس پر کوئی بیان نہیں آیا، لیکن یہ بھی مانا جارہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے روایتی بیان جاری کرکے اس کی مذمت کی جائے گی ،لیکن جب تک ممالک اور اتحادی پوری مضبوطی کے ساتھ اس منصوبے کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تب تک یوکرین  اورر اس کے اتحادی اپنے منصوبے پر پیش قدمی کرتے نظرآسکتے ہیں ۔ ایسے میں روس اور اس کے اتحادی کا اگلا دفاعی قدم کیا ہوگا،یہ وقت بتائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read