Bharat Express

بین الاقوامی

تہوررانا سال 2008 کے ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں وانٹیڈ ہے۔ وہ پاکستانی نژاد کا کناڈائی تاجرہے۔ اس پرہندوستان کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شامل دہشت گرد تنظیم کو مدد دینے کے بھی سنگین الزام ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر کو دیکھنے کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ مارک زکربرگ نے اپنی اہلیہ کا مجسمہ کیوں نصب کرایا؟

ایم پوکس کو منکی پوکس بھی کہا جاتا ہے۔ اب تک یہ وائرس کئی ممالک میں اپنی تباہی دکھا چکا ہے۔ یہ آرتھوپوکس وائرس جینس سے متعلق بیماری ہے۔ اس بیماری کی شناخت پہلی بار 1958 میں بندروں میں ہوئی تھی۔

یہ وائرس بالکل کورونا کی طرح پھیلتا ہے۔ یہ چھونے سے بھی دوسروں کو متاثر کر سکتا ہے۔ پاکستان میں ایسے کیس کا ملنا بھارت کے لیے بھی تشویشناک ہے۔

سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا۔امریکی میگزین پولیٹیکوکے مطابق محمد بن سلمان نے امریکی ارکان کانگریس سے کہا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

رانچی: بنگلہ دیش میں رہنے والے سنتھال قبائلی برادری کے لوگ بھی شرپسندوں کے نشانہ پر ہیں۔ بنگلہ دیش کے دیناج پور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے ایک بڑے چوراہے پر نصب ہندوستانی جدوجہد آزادی کے سنتھال انقلاب کے ہیرو سدھو کانہو کے مجسمے کو شرپسندوں نے گرا دیا ہے۔ یہ معلومات بنگلہ دیش کے مقامی …

ہمارا پڑوسی ملک پاکستان آج 78ویں یوم آزادی منارہا ہے ، حالانکہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ملک ایک ہی دن آزاد ہوا اور قانونی طور پر دونوں ملک کو 15 اگست کو برطانوی سامراج سے آزادی ملی ،لیکن اس کے باوجود پاکستان نے اپنی یوم آزادی  کیلئے 14 اگست کی تاریخ منتخب کی۔

محکمہ اسلامی اوقاف کے عہدیدارنے بتایا کہ دھاوا بولنے والے انتہا پسند اشتعال انگیزسرگرمیاں انجام دیتے رہے۔ اس موقع پربن گویرنے کہا کہ اسرائیل حماس کو شکست دے گا۔ انہوں نے اپنی حکومت سے ثالث ملکوں کی طرف سے دوحہ میں طلب کیے گئے کسی بھی مذاکرات میں نہ جانے کا مطالبہ کیا۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شیخ حسینہ اور دیگر چھ افراد کو ڈھاکہ میں 19 جولائی کو پولیس کی فائرنگ میں ابو سعید کی ہلاکت کے معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندوؤں اور دیگر کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بنگلہ دیشی اقلیتوں کو بچایا جائے۔