Saudi woman graduated at the age of 70: سعودی خاتون نے 70 سال کی عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی
سترہ سال کی عمر میں، اس نے اپنا ہائی اسکول بہترین درجات کے ساتھ مکمل کیا اور کیمسٹری پڑھنے کی خواہش تھی۔ تاہم، زندگی نے ایک مختلف رخ اختیار کیا، شادی اور دیگر ذمہ داریوں نے اسے مزید تعلیم سے دور کر دیا۔ ازدواجی زندگی اور گھرکی ذمہ داریوں کے بوجھ کے باوجود ان کی تعلیم کی خواہش برقرار رہی۔
AI Job Loss Fear: لوگوں کی نوکریوں پر منڈلا رہا ہے خطرہ،مصنوعی ذہانت کے خلاف تیار کرنی ہوگی پالیسی: گیتا گوپی ناتھ
ہندوستانی نژاد معروف ماہر اقتصادیات اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے آنے والے دنوں میں لیبر مارکیٹ میں کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے پالیسی سازوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو کنٹرول کرنے کے لیے جلد از جلد قوانین بنائیں۔
EAM Jaishankar inaugurates IT centre at Namibia: وزیرخارجہ ایس جئے شنکر کا نمیبیا دورہ،آئی ٹی سینٹر کا کیا افتتاح،مشترکہ تعاون کے عزم کا کیا اعادہ
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نمیبیا یونیورسٹی کے مکمل طور پرتیار آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کیا جسے ہندوستانی تعاون سے بنایا گیا ہے ۔ جسے انڈیا نمیبیا سنٹر آف ایکسیلنس ان انفارمیشن ٹیکنالوجی یعنی آئی این سی ای آئی ٹی کے نام سے جانا جاتا ہے ۔
President of India Visit Suriname : صدر جمہوریہ کا سرینام دورہ،میزبان حکومت نے ‘گرینڈ آرڈر آف دی چین آف دی یلو اسٹار’ کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو سرینام کے صدر کے ذریعہ سرینام کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’گرینڈ آرڈر آف دی چین آف دی یلو اسٹار‘ سے نوازا گیا۔اعزاز حاصل کرنے پر اپنے بیان میں صدرجمہوریہ نے اس اعزاز سے نوازنے کے لئے صدر سنتوں کی اور حکومت سرینام کا شکریہ ادا کیا۔
US praises India’s vibrant democracy: بھارت کے اندر متحرک جمہوریت ہے ،آپ دہلی جاکر مشاہدہ کرسکتے ہیں: امریکہ
ہندوستان ایک "متحرک جمہوریت" ہے اور جو کوئی بھی نئی دہلی کا سفر کرتا ہے وہ خود اسے دیکھ سکتا ہے، وائٹ ہاؤس نےوزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں جمہوریت کی صحت پر خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک وائبرنٹ ڈیموکریسی والا ملک ہے۔
Ukraine accuses Russia of destroying major dam near Kherson: یوکرین نے روس پر ایک بڑے ڈیم کو اڑانے کا لگایا الزام، سیلاب کے خطرے سے کیا خبردار
یوکرین اور روس پہلے بھی ایک دوسرے پر ڈیم کو حملوں سے نشانہ بنانے کا الزام لگاتے رہے ہیں اور گزشتہ اکتوبر میں زیلنسکی نے پیش گوئی کی تھی کہ روس سیلاب پیدا کرنے کے لیے ڈیم کو تباہ کر دے گا۔
Fighter Jets Chased ‘Mysterious’ Plane: امریکی جیٹ طیارہ پراسرار طیارے کا پیچھا کرتے ہوئے گر کر تباہ، حادثے میں 4 افراد ہلاک
امریکہ میں ایک نجی طیارہ اتوار کو حادثے کا شکار ہو گیا۔ امریکی حکام کے مطابق گر کر تباہ ہونے والا طیارہ کنٹرول سے باہر ہو گیا اور امریکی ریاست ورجینیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔
UN, relief agencies cut Afghanistan aid plan budget: اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے افغانستان کیلئے امدادی منصوبے کے بجٹ میں تخفیف کردی
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے 2023 کے لیے افغانستان کے امدادی منصوبے کے بجٹ کوکم کرکے 3.2 بلین ڈالر کر دیا ہے جو کہ سال کے شروع میں 4.6 بلین ڈالرطے کیا تھا ۔افغان خواتین کے لیے کام کرنے والی این جی اوز اور اقوام متحدہ کے لیے حالیہ پابندیوں نے پیچیدگی کی ایک اور تہہ کا اضافہ کیا ہے۔
Shelling, looting in Sudan: سوڈان میں جنگ بندی کی میعاد ختم ہوتے ہی لوٹ مار اور گولہ باری شروع
سوڈان میں حالیہ خانہ جنگی میں اب تک 1800 لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔1.2 ملین سوڈانی شہری پوری طرح سے بے گھر، بے یارومددگار اور لاچار ہوچکے ہیں ، جبکہ چار لاکھ سوڈانی شہری ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔
Rajnath singh: “غلطی سے بھی پاکستان کو ہتھیار نہ کریں، قابل اعتبار نہیں ہے…”، راج ناتھ سنگھ نے امریکہ کو کیا خبردار
وفود کی سطح کی بات چیت سے قبل وزیر آسٹن کو نئی دہلی میں تینوں افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر دیا۔ امریکی وزیر دفاع 4 جون 2023 کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے۔