Bharat Express

بین الاقوامی

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی کے شمالی حصے کو اپنی آبادی سے خالی کرنے کے منصوبے کے "تباہ کن انسانی نتائج" ہوں گے۔

این سی ایس کے مطابق افغانستان میں جمعہ کی صبح  6:39 پر 50 کلومیٹر کی گہرائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

حماس کے عسکری ونگ قاسم بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم دفاعی پہلوؤں پر اپنی تیاریوں کا اعادہ کرتے ہیں۔ زمین کے ذریعے دشمن کی کارروائی ہمیں نئے آپشنز کی طرف بڑھنے پر مجبور کرے گی۔ جس کی وجہ سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

اسرائیل کی اندھادھند بمباری میں غزہ کے اندر معصوم بچوں کی ایک بڑی تعداد شہید ہوگئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت سے ملی تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اب تک قریب  450 بچے شہید ہوچکے ہیں ۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر سے اسرائیلی بمباری کے دوران ہلاک ہونے والے 1,417 افراد میں 447 بچے اور 248 خواتین شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جہاں ایک طرف حماس کی کاروائی کو دہشت گردارنہ سرگرمیوں سے تعبیر کیا،اور حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی، تو وہیں دوسری جانب اسرائیل سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ایران نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ کر کے "نسل کشی" کی کوشش کر رہا ہے۔آج نیتن یاہو اور صیہونیوں کی طرف سے غزہ کے شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کے تسلسل، محاصرہ کرنے، پانی اور بجلی منقطع کرنے اور ادویات اور خوراک کے داخلے سے انکار نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں کہ صیہونی غزہ کے تمام لوگوں کی نسل کشی کے خواہاں ہیں۔

فنانشل کرائم ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مطلع کیا ہے کہ چینی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو اور اس کے ہندوستانی ساتھیوں نے ویزے کے لیے درخواست دیتے وقت اپنی ملازمت چھپا رکھی تھی اور کچھ نے جموں و کشمیر کے حساس ہمالیائی علاقے کا دورہ بھی کیا تھا، اس طرح قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ رائٹرز کی ایک خبر کے مطابق یہ معلومات سامنے آئی ہیں۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ’’حماس آئی ایس آئی ایس ہے اور جس طرح آئی ایس آئی ایس کو کچل دیا گیا تھا اسی طرح حماس کو بھی کچل دیا جائے گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے ساتھ وہی سلوک کیا جانا چاہیے جیسا داعش کے ساتھ کیا گیا تھا۔

 اسرائیل اورفلسطین میں جنگ کے درمیان اسرائیل نے شام  کی راجدھانی دمشق کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے سے ایران اورعراق تک میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔

غزہ پٹی کے سب سے بڑے اسپتال الشفا کے تعمیر نو کے سرجن غسان ابو سیتا نے کہا کہ ان کے پاس 50 مریض آپریشن روم کے منتظر ہیں۔