Israel-Palestine Conflict: فلسطین-اسرائیل جنگ سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل سے کی یہ بڑی اپیل
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ اپنا حملہ تب تک نہیں روکیں گے جب تک حماس کو پوری طرح سے ختم نہیں کردیتے۔ اسرائیل کے اس اعلان کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل سے یہ خاص اپیل کی ہے۔
Israel-Gaza War: برطانیہ کے وزیر خارجہ اسرائیل کے دورے پر تھے، راکٹ حملے کا سائرن بجتے ہی جان بچانے کے لیے بھاگے، ویڈیو وائرل
اسرائیلی حملوں میں اب تک 1100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ 5000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ تقریباً 535 رہائشی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، تقریباً ڈھائی لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب حماس بھی غزہ کی پٹی سے اسرائیلی شہروں پر راکٹ داغ رہا ہے۔
Palestine-Israel War: اسرائیل کے محاصرے کے بعد بجلی کی بندش کے درمیان غزہ کے اسپتالوں میں بحران، اپنے پیاروں کی جان نہیں بچا پا رہے ہیں فلسطینی
ICUs کے علاوہ، بلیک آؤٹ نے تباہ شدہ پٹی میں امداد فراہم کرنے اور ہنگامی مواصلاتی نظام کو آن لائن برقرار رکھنے کی کوششوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ یہ سب ایک انسانی بحران کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔
Israel Palestine Conflict: غزہ کے اسپتال بجلی کی کمی کے باعث قبرستانوں میں ہو رہے ہیں تبدیل: انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ
بلومبرگ نیوز رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے امور پر چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون جمعرات کے روز اسرائیلی حکام کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے۔
Israel Hamas War: فلسطین کے جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں 15 افراد ہلاک: ذرائع
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کا کہنا ہے کہ "زندگی بچانے والے سامان" جیسے خوراک، ایندھن اور پانی کو "غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جانی چاہیے"۔
Israel Hamas War: اسرائیل سے ہندوستان کے لیے اچھی خبر، سفیر کوبی شوشانی نے کہا – جنگ میں کسی ہندوستانی کے مارے جانے کی کوئی خبر نہیں
اسرائیلی قونصل جنرل کوبی شوشانی نے کہا، 'ہمیں اسرائیل میں رہنے والے کسی بھی ہندوستانی کی موت یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ اگر ہمیں اس بارے میں کوئی اطلاع ملی تو میں ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھوں گا۔
Israel hammers Gaza with airstrikes: فلسطین میں اسرائیلی حیوانیت کی انتہا، غزہ میں چاروں طرف موت کا ننگا ناچ اور درندگی کا بول بالا
ہسپتال کا آپریٹنگ تھیٹر نان سٹاپ چل رہا ہے اور ہسپتال کے بستر بھرے ہوئے ہیں۔ان کی گنتی کے مطابق، ایمبولینس کا 10 سے زیادہ عملہ ہلاک یا زخمی ہو چکا ہے اور وہ ذاتی طور پر ایک گائناکالوجسٹ اور یورولوجسٹ کو جانتا ہے جو مر چکے ہیں۔غزہ میں اب ہر طرف موت کی بو پھیلی ہوئی ہے۔
Israel-Hamas War: اسرائیل نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر تشکیل دی ہنگامی حکومت، حماس کے ساتھ جنگ کی صورتحال پر رکھے گی نظر
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم یائر لاپڈ نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا وہ نئی اعلان کردہ ہنگامی کابینہ کا حصہ بنیں گے جس میں نیتن یاہو اور گینٹز شامل ہیں۔ تاہم، نئی جنگی کابینہ کا اعلان کرنے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر لیپڈ نے شمولیت کا فیصلہ کیا تو ان کے لیے ایک نشست "مخصوص" ہوگی۔
Gaza doctors issue ‘SOS to the whole world: غزہ کی صورتحال وحشت ناک،اسرائیلی حملے کو اردوغان نے بتایا ”قتل عام“مغربی کنارےمیں بھی خون خرابہ شروع
حماس کے ساتھ اس جنگ میں شامل القدس بریگیڈنے اب اپنے حملے کیلئے نئے مقامات کا انتخاب کیا ہے ۔بریگیڈ کے مطابق اب وہ اسرائیلی راجدھانی تل ابیب کو نشانہ بنانے والے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب تل ابیب میں سائرن بجنے لگے ہیں اور القدس بریگیڈز بھاری میزائل حملوں کو تل ابیب، اسدود اور عشکلان کی طرف لے جارہے ہیں۔
Israel-Palestine War: فلسطین کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
حماس نے کہا، "ہم کچھ مغربی ذرائع ابلاغ کی طرف سے فروغ دینے والے من گھڑت الزامات کے جھوٹ کی واضح طور پر تصدیق کرتے ہیں، جو ہماری فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کے خلاف جھوٹ اور بہتان سے بھرے صہیونی بیانیے کو غیر پیشہ ورانہ طور پر اپناتے ہیں، جن میں سے تازہ ترین دعویٰ بچوں کو قتل کرنے، ان کے سر قلم کرنے اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا تھا۔"