Bharat Express

بین الاقوامی

North Korea fired shells at South Korea: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر 200 راؤنڈ بم داغے ہیں۔ اگرچہ یہ بم جنوبی کوریا کی سرزمین پر نہیں گرے لیکن پھر بھی علاقے میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج نے اس حملے کی جانکاری دی ہے۔ فوج نے کہا کہ شمالی کوریا نے …

ہائی اسکول کی ایک طالبہ ایوا آگسٹس نے ایک مقامی ٹی وی اسٹیشن کو بتایا کہ وہ شوٹنگ کے دوران اپنے کلاس روم میں چھپ گئی۔ جب حکام نے اسے بتایا کہ خطرہ ٹل گیا ہے تو وہ باہر بھاگ گئی۔ جب وہ باہر آئی تو فرش پر ہر طرف شیشہ اور خون تھا۔

22 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران کی پارٹی کے تنظیمی انتخابات کو مسترد کر دیا تھا اور پارٹی کا انتخابی نشان کرکٹ بیٹ بھی منسوخ کر دیا تھا۔ دسمبر میں ہوئے انتخابات میں بیرسٹر گوہر خان پارٹی کے نئے صدر منتخب ہوئے تھے۔

قطر میں واقع الدہرہ گلوبل ٹیکنالوجی میں کام کرنے والے آٹھ ہندوستانیوں کو اگست میں مبینہ جاسوسی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پھر ان سب کو 26 اکتوبر کو موت کی سزا سنائی گئی۔ حالانکہ، قطر نے ان الزامات کے حوالے سے سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا ہے۔

بغداد میں فلسطین روڈ پر جہاں حملہ ہوا وہاں بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ عراقی جنگی طیارے آسمان پر نظر آئے۔

فوڈان یونیورسٹی، شنگھائی میں سینٹرفارساؤتھ ایشین اسٹڈیزکے ڈائریکٹرژانگ جیاڈونگ کا لکھا ہوا مضمون، گزشتہ چاربرسوں میں ہندوستان کی نمایاں کامیابیوں پرروشنی ڈالتا ہے۔ یہ مضمون ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی، شہری نظم ونسق میں بہتری، اوربین الاقوامی تعلقات، خاص طور پر چین کے ساتھ رویہ میں ایک تبدیلی کااعتراف کرتا ہے۔

اینٹنی بلنکن جمعرات کی شام واشنگٹن سے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ ان کے دورے میں اسرائیل بھی شامل ہے۔عہدے دار نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم انٹونی بلنکن اس سے قبل متعدد عرب ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ سات اکتوبر کے بعد یہ بلنکن کا خطے کا چوتھا اور اسرائیل کا پانچواں دورہ ہوگا۔

سعودی عرب کے مکہ شہر میں ایک سونے کا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے، جو اس سال کی شروعات میں سعودی عرب کے لئے بے حد بڑی خبر اور خوشخبری کہی جاسکتی ہے۔

آسٹریلیائی پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45 سال چرچ کو دیئے، اس کے بعد قبول اسلام کرکے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق پادری گولڈ ڈیوڈ نے ساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایرانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے 5 اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔