کم جونگ ان نے صبح سویرے مچائی تباہی، شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر داغے200 گولے
North Korea fired shells at South Korea: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر 200 راؤنڈ بم داغے ہیں۔ اگرچہ یہ بم جنوبی کوریا کی سرزمین پر نہیں گرے لیکن پھر بھی علاقے میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج نے اس حملے کی جانکاری دی ہے۔ فوج نے کہا کہ شمالی کوریا نے جنوب میں یون پیونگ جزیرے کی طرف 200 راؤنڈ توپوں کا بڑا گولہ فائر کیا۔ اس کے فوراً بعد جنوبی کوریا نے جزیرے پر رہنے والے 2 ہزار افراد کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی۔ جنوبی کوریا نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘اشتعال انگیز کارروائی’ قرار دیا ہے۔
Joint Chiefs of Staff briefing on North Korean provocations.
Translated Using AI#NorthKorea #SouthKorea #Korea pic.twitter.com/x4tBrl29W6
— Raw Reporting (@Raw_Reporting) January 5, 2024
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

