Bharat Express

بین الاقوامی

رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 100 امیدواروں میں سے زیادہ تر کامیاب ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ (10 فروری) کو مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

گوہر خان نے کہا کہ ہمارا پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں 150 نشستیں جیت رہی ہے۔ ہم مرکز میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے مطالبہ کیا کہ آدھی رات تک مکمل نتائج کا اعلان کیا جائے ورنہ ان علاقوں میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑے جہاں ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں ہوا۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کی 336 سیٹوں اور چار صوبائی اسمبلی کے لئے ووٹنگ ہوئی ہے۔ عمران خان کی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار سب سے آگے ہیں۔

پاکستان الیکشن میں این اے-40 سیٹ کے لئے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے امیدوار محسن ڈاور پر سیکورٹی اہلکاروں نے گولی چلا دی ہے۔ اس حادثہ میں کئی کارکنان کو بھی گولی لگنے کی خبر ہے۔

برنارڈ آرناولٹ ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین بزنس مین بن گئے ہیں۔ برنارڈ آرناولٹ کی دولت مسک کی دولت سے 3 بلین ڈالر زیادہ ہے۔ غور طلب ہے کہ جمعہ کو LVMH کا مارکیٹ کیپ 388.8 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا

پاکستان کی انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی تھی۔

میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ قتل میں ملوث ملزم کا پتہ لگانے میں عوام سے مدد مانگ رہا ہے۔ ایم پی ڈی دستاویزات کے مطابق، حملے کی اطلاع ملنے کے بعد افسران نے فوری ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے حملہ کے بعد متاثرہ شخص کو جان لیوا زخموں کے ساتھ پایا اور اسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔

 پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم، نگران حکومت، الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔قوم کے نام پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی عوام کی اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے آزادانہ اور بلا روک ٹوک شرکت جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔