”بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی…“ ایران پر حملہ اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل پرپاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا بیان
ایران-اسرائیل جنگ کے درمیان پاکستان کا ایران کے تئیں حمایت دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ-اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
Israel-Iran Conflict: ایران-اسرائیل تنازعہ: جنگ چار ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا بیان
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ جنگی مہم آئندہ چار ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج منصوبہ بندی کے مطابق کارروائیاں انجام دے رہی ہے اور کئی اہم عسکری اہداف کو پہلے ہی تباہ کیا جا چکا ہے۔
Air India cancels all Flights: سعودی عرب، یواے ای، اسرائیل اور قطر جانے والی سبھی پروازیں منسوخ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے درمیان ایئرانڈیا کا بڑا فیصلہ
امریکہ-اسرائیل کے ایران پرحملوں کے درمیان کئی ممالک نے اپنے ایئراسپیس بند کردیئے ہیں۔ ایئرانڈیا نے بتایا کہ آج یوروپ کے کئی شہروں کے لئے 6 پروازیں منسوخ رہیں گی۔
ایران کے ساتھ اسرائیل کی جنگ چھڑگئی، APSEZ نے کہا- ہائیفا پورٹ پرسبھی ملازم محفوظ، کام کاج معمول کے مطابق
اڈانی پورٹس نے کہا کہ اسرائیل کے ہائیفا پورٹ پرہمارے گروپ کے سبھی ملازم محفوظ ہیں اورکام کاج معمول کے مطابق ہیں۔ علاقائی کشیدگی کے باوجود پورٹ انفرا اسٹرکچر پوری طرح محفوظ ہے۔
PM Modi Dials Israel PM Netanyahu: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، وزیر اعظم مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم سے کی بات، شہریوں کے تحفظ پر زور
مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان وزیر اعظم مودی نے اتوار کی دیر رات اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرکے خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے جاری کشیدگی، بڑھتے فوجی تصادم اور شہری سلامتی سے متعلق خدشات پر گفتگو کی۔
PM Modi Speaks To UAE President: وزیر اعظم مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے کی بات، حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم مودی نے اتوار کی شب متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات پر حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مشکل گھڑی میں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
Iran vows revenge: سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے بعد ایران کا انتقام کا اعلان، خطے بھر میں احتجاج کی لہر ہوئی تیز
سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایران میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ دارالحکومت تہران کے علاوہ اصفہان اور زنجان میں بھی بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ شہر قم میں واقع حرم حضرت معصومہ پر ’’مرگ بر امریکہ‘‘ اور ’’مرگ بر اسرائیل‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔ اسی طرح جمکران مسجد کے گنبد پر علامتی طور پر سرخ ’’پرچم انتقام‘‘ لہرا دیا گیا۔
They stabbed heart of the nation: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد سخت ردعمل کی وارننگ
آیت اللہ خامنہ ای ہفتے کے روز مبینہ طور پر امریکی۔اسرائیلی افواج کے حملے میں ہلاک ہوئے۔ وہ 1989 سے ایران کی قیادت کر رہے تھے، جب بانی انقلاب امام خمینی کے انتقال کے بعد انہوں نے منصب سنبھالا تھا۔
Cynical murder: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت انسانی اخلاقیات اور عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی: ولادیمیر پوتن
اپنے پہلے سرکاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو روسی وفاق میں ایک ’’نمایاں مدبر رہنما‘‘ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی ایشیا میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ میزائل حملوں کے بعد کشیدگی عروج پر ہے۔
Ayatollah Arafi New Supreme Leader: خامنہ ای کے بعد قیادت اب آیت اللہ اعرافی کے کاندھوں پر، جانیے ایران کے نئے سپریم لیڈر کون ہیں؟
ایران–اسرائیل کے تنازع کے درمیان آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کی خبروں کے بعد آیت اللہ اعرافی کے عبوری قیادت سنبھالنے کی باتیں سامنے آئی ہیں۔ انہیں عبوری قیادت کونسل میں مذہبی ماہر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔





