اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو امریکہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے عشائیہ کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ میں ایک خط پیش کرنا چاہتا ہوں، جو نوبل پرائز کمیٹی کو بھیجا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے ٹرمپ سے کہا کہ میں نے آپ کا نام امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی بات کی تھی۔اور بعد میں پاکستان کی حکومت نے ٹرمپ کی نامزدگی کا خط بھی نوبل کمیٹی کو ارسال کیا۔
#WATCH | Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu nominates US President Donald Trump for the Nobel Peace Prize
PM Netanyahu says, “I want to present to you, Mr President, the letter I sent to the Nobel Prize Committee. It’s nominating you for the Peace Prize, which is well… pic.twitter.com/D9QdLfw1fQ
— ANI (@ANI) July 7, 2025
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہندوستان-پاکستان کے درمیان جنگ رکوا دی ہے۔ اس کے بعد ٹرمپ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ میں کود پڑے۔ ٹرمپ نے اسرائیل کی حمایت کی اور ایران پر حملہ کیا۔ تاہم اس کے بعد جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ ٹرمپ خود بھی نوبل انعام پر ردعمل کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اتنی جنگیں روک دی ہیں اور اب مجھے نوبل انعام ملنا چاہیے، لیکن ایسا نہیں ہوگا۔
ٹرمپ نے نیتن یاہو کی بہت تعریف کی
ڈنر میٹنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بنجامن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ کی میزبانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہم ایک طویل عرصے سے دوست ہیں اور ایک ساتھ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ٹرمپ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کی درخواست قبول کر لی ہے۔ ٹرمپ نے کہا، “ہم نے ایک میٹنگ طے کی ہے۔ وہ (ایران) بات کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ ایران نے بھی اس کا جواب دیا تھا۔ اس نے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔پھر امریکہ نے سیز فائر کرایا اور اب اسرائیل کے بعد ایران کے ساتھ میٹنگ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


