US-Israel Attacks Continue in Iran: ایران میں امریکہ-اسرائیل کے حملے جاری، 202 بچوں اور 223 خواتین جاں بحق
خلیجی ممالک نے ایران سے اپنے علاقوں پر حملے بند کرنے کو کہا ہے، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے نہ صرف امریکی فوج کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ توانائی کے بنیادی ڈھانچوں اور رہائشی علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
Netanyahu nominates Trump for the Nobel Peace Prize: پاکستان کے نقشِ قدم پر اسرائیل،امریکی صدر کو نوبل امن ایوارڈ کیلئے بنجامن نیتن یاہو نے کیا نامزد،ٹرمپ ہوئے خوش
ڈنر میٹنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بنجامن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ کی میزبانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہم ایک طویل عرصے سے دوست ہیں اور ایک ساتھ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
Iran-Israel War: کیا امریکہ جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے؟ قطر کے امریکی ایئربیس سے فوجی طیارے روانہ، کیا ہوگا ایران کا اگلا قدم؟
ان قیاس آرائیوں کو اس وقت تقویت ملی جب ایک ویب سائٹ نے کچھ سیٹلائٹ تصاویر جاری کیں، جن میں قطر کے العدید ایئربیس پر موجود امریکی فوجی طیارے — جیسے USAF C-130، C-17، انٹیلیجنس-سرویلنس-ریکونیسنس (ISR) پلیٹ فارمز، اور ایندھن کے ٹینکرز — کے ساتھ ساتھ بحرین میں تعینات امریکی بحری جہازوں کی واپسی بھی دکھائی گئی۔
We do not want war, but we will not back down if forced to: اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے، ہم جنگ نہیں چاہتے مگر مجبور ہوئے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے:ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ اسرائیل کے ان حملوں کے پیچھے امریکہ کی حمایت ہے۔ ایران کا امریکہ سے حملے کی مذمت کا مطالبہ، تہران نے یورینیم کی افزودگی 60 فیصد سے زائد برقرار رکھنے کا اعلان کیا





